مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نائب صدر مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔
چیف آرگنائزر مقرر ہونے کے بعد مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے مریم نواز تمام سطحوں پر جماعت کی تنظیم نو کرینگی۔
وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے صدر اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی نامزدگی کا لیٹر شئیر کرتے ہوئے مریم نواز کو نامزدگی پر مبارکباد دی۔
Heartiest congratulations and best wishes for @MaryamNSharif on her appointment as SVP/Chief Organiser of PMLN by the party President @CMShehbaz in consultation with the party Quaid @NawazSharifMNS ? pic.twitter.com/JO2Lg7MCiA
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 3, 2023
وزیراطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی صدر ن لیگ شہباز شریف کے دستخط سے جاری ہونے والا لیٹر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نوازتمام سطحوں پرپارٹی کی تنظیم نو کرینگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا
شہباز شریف نے @MaryamNSharif مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا pic.twitter.com/EpiXh0t32P— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 3, 2023
واضع رہے کہ مریم نوازسوشل میڈیا پر پارٹی ورکرز کیساتھ مسلم لیگ ن میں سب سے زیادہ انٹرایکشن رکھتی ہیں۔