سوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی کانفرنس پاکستان کی بڑی کامیابی: 10بلین ڈالرز سے زائد امداد کا اعلان

اقوام متحدہ اور پاکستان کے اشتراک سے ہونیوالی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں پر پاکستان کیلئے دس بلین ڈالرز سے زائد کی امداد کے اعلانات کیے گئے ہیں

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of prime minister Shehbaz Sharif sitting alongside foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari at the United Nations in Geneva.
A file photo is shown of prime minister Shehbaz Sharif sitting alongside foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari at the United Nations in Geneva.
Listen to this articleسوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی کانفرنس پاکستان کی بڑی کامیابی: 10بلین ڈالرز سے زائد امداد کا اعلان2 min · device voice0:00 / 1:31

اقوام  متحدہ اور پاکستان کے اشتراک سے ہونیوالی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

سوئٹزلینڈ کے شہر جینیوا میں ہونیوالی اس کانفرنس میں امریکہ، چین، فرانس، جاپان، سعودی عرب، اٹلی، کویت، بحرین، ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ذاتی طور پر اس کانفرنس میں شرکت کی جبکہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ورچوئلی خطاب کیا۔

اس کانفرنس میں پاکستان کیلئے دس بلین ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کیا گیا جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک: 4.2 بلین ڈالرز

ایشین ڈویلپمنٹ بینک: 1.5 بلین ڈالرز

ایشین انفراسٹرکچر بینک: 1بلین ڈالرز

ورلڈ بینک: 2 بلین ڈالرز

سعودی عرب: 1 بلین ڈالرز

یورپی یونین: 500 ملین ڈالرز

فرانس:  345 ملین ڈالرز

چین: 100 ملین ڈالرز

یو ایس ایڈ: 100 ملین ڈالرز

جرمنی: 88 ملین ڈالرز

برطانیہ: 9 ملین پاونڈز

جاپان: 77 ملین ڈالرز

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media