تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پختونخواہ اسمبلی بھی ایک ہفتہ کے اندر اندر تحلیل کردی جائیگی یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں ہمارا امتحان لیا اب ہم اس کا امتحان لیں گے اور اس سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے اور اسکے علاوہ بھی ان کو سرپرائز دینگے شہباز شریف کو اتنی ٹینش دوں گا کہ اسکو اب نیند کی گولی کھانی پڑیگی
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کیلئے ہمارے کئی ممبران گبھرائے ہوئے تھے لیکن ہمارے چیف وہپ علی عباس پراعتماد تھے کہ ہمارا نمبر پورا ہوگا ہمارے ممبران کو گمنام نمبروں سے کالز آئیں انکو دھمکیاں دی گئیں کہ ن لیگ میں چلے جائیں لیکن ہمارے ممبران ڈٹے رہے
عمران خان نے کہا کہ ہم نے رات کو دس بجے فیصلہ کیا کہ اعتماد کا ووٹ لیا جائے اورہم اس میں کامیاب رہے انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ جس طرح پرویز الہی ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں اس پر ہماری تمام جماعت بہت خوش ہے اور ہم نے انکو کہا ہے کہ وہ ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کردیں
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ اس مرتبہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ جیتے گا
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پولیٹکل انجیئنرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی مثال ایم کیوایم کو اکٹھا کرنا ہے
عمران خان نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیں یہ ایک ایجنڈے پر کام کررہا ہے اگر اس میں اسطرح کے غلط
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک کمزور حکومت لانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اگر ایسا کیا گیا تو میں آئیندہ کبھی کمزور حکومت میں نہیں بیٹھوں گا کیونکہ مجھے اس کا پہلے کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جنرل باجوہ ایک نہیں بالکہ دو تھے ایک جنرل باجوہ ایکسٹنشن سے پہلے بڑے مددگار تھے انکا رویہ بالکل مختلف تھا لیکن جب جنرل باجوہ کو ایکسٹینش دی تو وہ بدل گئے انہوں نے کہا کہ احتساب کو چھوڑیں اور معیشت پر توجہ دیں جنرل باجوہ نے رنگ ہی بدل لیا نیب کو جنرل باجوہ کنٹرول کرتے تھے لیکن گالیاں مجھے پڑتی تھی
عمرنا خان نے کہا کہ میرے ممبران سے کہا گیا کہ عمران خان کو بھول جاو ہم نے عمران خان پر کاٹا ڈال دیا ہے لیکن شاید بھول گئے کہ مجیب الرحمان پر بھی کاٹا ڈالا گیا ضیا الحق نے پیپلز پارٹی پر بھی کاٹا ڈالا اکبر بگٹی پربھی کاٹا ڈالا گیا لیکن نتیجہ کیا نکلا
انہوں نے کہا مجھ سے اعظم سواتی سے شہبازگل سے جو کچھ ہوا اس پر معافی مانگیں ہم انکو معاف کرنے کیلئے تیار ہیں