متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں ایک بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے یہ عندیہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کیساتھ رحیم یارخان میں میٹنگ میں دیا۔
امارتی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان انکا دوسرا گھر ہے اور متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا کیونکہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان سے رشتہ برسوں پرانا ہے اس موقع پرمتحدہ عرب امارات اور پاکستان کو متحد کرنیوالے تاریخی تعلقات اورباہمی تعاون کو بڑھانے اور وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔
Extremely delighted to receive my brother His Highness Sheikh Mohamed Bin Zayed @MohamedBinZayed on his arrival in Pakistan, which is his second home. Building on our last meeting, we discussed ways & means to further strengthen our brotherly relations. pic.twitter.com/mGu94e9UVr
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 25, 2023
شہباز شریف اور شیخ محمد بن زید النہیاں نے مشترکہ تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ تاریخی دوستی پر اپنے ملک کے فخر کا اظہار کرتے ہوئے مختلف حالات میں خاص طور پر ترقیاتی شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر متحدہ عرب امارت کی فیملی کیساتھ بھی ملاقات کی اور انکے ساتھ انگلش اور عربی زبان میں بات چیت کی۔