متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں ایک بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے یہ عندیہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کیساتھ رحیم یارخان میں میٹنگ میں دیا۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of prime minister Shehbaz Sharif receiving UAE president Sheikh Mohamed bin Zayed Al-Nahyan in Rahim Yar Khan.
A file photo is shown of prime minister Shehbaz Sharif receiving UAE president Sheikh Mohamed bin Zayed Al-Nahyan in Rahim Yar Khan.
Listen to this articleمتحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا2 min · device voice0:00 / 1:39

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں ایک بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے یہ عندیہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کیساتھ رحیم یارخان میں میٹنگ میں دیا۔

امارتی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان انکا دوسرا گھر ہے اور متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا کیونکہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان سے رشتہ برسوں پرانا ہے اس موقع پرمتحدہ عرب امارات اور پاکستان کو متحد کرنیوالے تاریخی تعلقات اورباہمی تعاون کو بڑھانے اور وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔

شہباز شریف اور شیخ محمد بن زید النہیاں نے  مشترکہ تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ تاریخی دوستی پر اپنے ملک کے فخر کا اظہار کرتے ہوئے مختلف حالات میں خاص طور پر ترقیاتی شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر متحدہ عرب امارت کی فیملی کیساتھ بھی ملاقات کی اور انکے ساتھ انگلش اور عربی زبان میں بات چیت کی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media