مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد مسلم لیگ ن کو نئی بنیادوں پر استوار کرنے کا عزم رکھتی ہیں یہ بات انہوں نے پاکستان واپسی پرطیارے میں بات کرتے ہوئے کہی۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر عوامی قوت کے طور پر نظر آئیگی میری پوری توجہ مسلم لیگ ن کی ری آرگنائزیشن کرنا مسلم لیگ ن کو نئی بنیادوں پر استوار کرنا، ڈیجیٹائزیشن کرنا، یوتھ کیساتھ اور خواتین کیساتھ کرنا ہے میری توجہ پارٹی کی ری عوام ن لیگی سپورٹران کارکنان کے ساتھ روابط بہتر کرنا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میں نے جو چار ماہ کا عرصہ اپنے والد میاں نواز شریف کیساتھ گزارا اس میں مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے اور پلاننگ کا موقع ملا ہے میاں نواز شریف پاکستان واپسی کی بھرپور تیاری کررہے ہیں اور وہ بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا چیف آرگنائزر بننے کے بعد میرے اوپر بہت زیادہ ذمہ داری ہے اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف شہباز شریف دیگر قائدین ورکرز سپورٹرز ووٹرز کی توقعات پر پورا اتروں۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی میاں نواز شریف کیساتھ وفاداری اور اس سے بڑھ کر پارٹی کیساتھ انکا ساتھ تین دہائیوں سے بھی زیادہ پر محیط ہے انکی وفاداری شک و شبہہ سے بالاتر ہے وہ ہماری جماعت کا اثاثہ ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار بارے گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بہت مرتبہ پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالا ہے اور ان شا اللہ آئیندہ بھی نکالیں گے جو پاکستان کی حالت کردی گئی اسکی بہتری کیلئے ٹائم لگے گا بجائے اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کے سب کو انکا ساتھ دینا چاہیے وہ اس ملک کے بیٹے اور وفادار ہیں۔