برطانوی اخبار ڈیلی میل کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے دیے گئے انٹرویو کیمطابق جمائمہ خان نے کہا ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی سابق گرل فرینڈ سیتا وائٹ میں سے بیٹی ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ جمائمہ کیمطابق جب عمران خان پر تین نومبر کو حملہ ہوا تو انکو ایک دوست کی کال آئی جس میں انہیں عمران خان پرحملہ کے بارے میں بتایا گیا تو اس پر انہیں سب سے پہلے عمران خان کے دونوں بیٹوں سلیمان، قاسم اور انکی بیٹی ٹیریان جو عمران خان کی گرل فرینڈ سیتا میں سے ہیں کا خیال آیا۔ اخبار کے مطابق جمائمہ نے بتایا کہ جب ٹیریان لندن آتی ہیں تو انکے ساتھ رہتی ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا کہنا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ انکی شادی بھی اپنی فلم میں ہوئی شادی کی طرح ارینج ہوتی یہ بات برطانوی اخبار ڈیلی میل کو انٹرویو میں جمائمہ نے بتائی جس کو اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ کیا ہے۔
جمائمہ خان نے کہا کہ میرے والدین سمجھدار اور فعال ہوتے اور اگر میری ارینج میرج کروا دیتے تو یہ انکا مجھ پر یہ احسان ہوتا۔
اخبار لکھتا ہے کہ جمائمہ خان کہتی ہیں کہ جب انہوں نے اکیس برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تو وو اخلاقی یقین کی تلاش میں تھیں۔ جمائمہ خان کی نئی فلم انکی عمران خان کیساتھ نو سالہ شادی سے متاثر ہے۔