ACROSS TT

News

PIA eyes UK comeback with direct flights set to restart post-Eid

TLDR: • PIA resumes UK flights after hiatus • EU flight...

پی آئی اے کی عیدالفطر کے فوری بعد برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی

پی آئی اے کی چار سال بعد برطانیہ کیلئے براہِ راست پروازوں کی بحالی، عیدالفطر کے فوری بعد لندن اور مانچسٹر کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائینگی ۔ اس سے قبل یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد جنوری میں پیرس کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کی گئی تھیں۔

ریاست کو خطرات کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں نواز شریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

ریاست خطرے میں ہے، ان حالات میں نواز شریف فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔ موجودہ حکومت کٹھ پتلی ہے جبکہ وزیراعظم، صدر اور وزیرداخلہ نااہل ہیں۔ آصف زرداری سیاسی بحران سے لطف اندوز ہورہے ہیں، وہ ٓصوبائی اسمبلیوں کو خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ مولانا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر پنجاب کے عوام کا اعتماد کا اظہار، سروے رپورٹ

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر 60 فیصد شہریوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عوامی رائے کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے کی ترقی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں مریم نواز کی کارکردگی کو زیادہ مؤثر اور بہتر قرار دیا گیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کا فلسطینیوں کو مشرقی افریقہ منتقل کرکے غزہ کو سیاحتی تفریحی مقام بنانے کا منصوبہ، جریدہ فنانشل ٹائمز

امریکہ اور اسرائیل کا جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکال کر انہیں مشرقی افریقی ممالک میں بسانے کا منصوبہ۔ اس کا مقصد غزہ کو ایک ساحلی تفریحی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا ہے۔
Newsroomعمران خان نے کیسے پاکستان اور سعودی عرب میں دوریاں بڑھائیں

عمران خان نے کیسے پاکستان اور سعودی عرب میں دوریاں بڑھائیں

عمران خان نے سعودی عرب سے واپسی پر کابینہ کے اجلاس میں سعودی ولی عہد کے روہے کو ناشائستہ قراردیتے ہوئے انکوپنجابی میں برا بھلا کہا جس کی تفصیل کابینہ کے ہی دو وزرا نے سعودی سفیر کو پہنچا دی جس کا انہوں نے ترجمہ کروایا اور یہ اطلاع سعودی ولی عہد اور اسٹیبلشمنٹ کوبتا دی۔

spot_img

عمران خان جب وزیراعظم بنے تو شروع میں سعودی شاہی خاندان کا انکے سعودی عرب جانے پر والہانہ استقبال کیا جاتا تھا یہاں تک کہ سعودی وزیراعظم اور ولی عہد نے انکو اپنا بڑا بھائی تک ڈکلیئر کردیا تھا لیکن پھراچانک حالات نے پلٹا کھایا اورسعودی عرب کے عمران خان تو کیا پاکستان سے ہی تعلقات خراب تر ہونا شروع ہوگئے یہ بات صحافی اور رائٹر جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں بتائی ہے۔

جاوید چوہدری لکھتے ہیں کہ 2019 کے وسط میں اس وقت کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑے اسلامی ملک کے وزیر خارجہ کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہہ دیا کہ ہم او آئی سی کا ایک متبادل ملائیشیا کے ساتھ مل کر بنا رہے ہیں یہ بات سعودی عرب تک پہنچ گئی اوریوں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں دراڑ پڑنا شروع ہوگئی۔ اس وزیر خارجہ نے یہ بات سعودی عرب کو بتا دی اور یہاں سے تعلقات میں پہلی دراڑ آ گئی۔

جاوید چویدری کیمطاق پاکستان اور سعودی تعلقات اس وقت مزید خراب ہوگئے جب دسمبر 2019 میں ملائیشیا میں کانفرنس تھی  اس وقت سعودی عرب چاہتا تھا کہ پاکستان اس میں شرکت نہ کرے لیکن عمران خان اس میں شرکت کرنے پر بضد تھے۔ حالات جب بہت کشیدہ ہوگئے تو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی کو جو سعودی شاہی خاندان کے قریب ہیں انکو درمیان میں ڈالا جنہوں نے بڑی مشکل سے سعودی ولی عہد کو عمران خان سے ملاقات پرراضی کیا۔

عمران خان ملائیشیا کانفرنس سے پانچ دن قبل سعودی ولی عہد سے ملنے سعودی عرب گئے اور طے کردہ مقررہ وقت کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سعودی ولی عہد عمران خان سے ملنے نہیں پہنچے بس بار بار انتظار فرمائیے کا پیغام آتا رہا۔ اسی دوران عمران خان نے ہوٹل کے کھانے کے میز پر سعودی ولی عہد کے خلاف باتیں کرنا شروع کردیں کہ اگر میں نے ان سے پیسے نہ لیے ہوتے تو میں یہ کردیتا وہ کردیتا۔ عمران خان کی یہ باتیں بھی سعودی ولی عہد تک پہنچ گئیں۔

اسکے بعد ملاقات کیسے ہوسکتی تھی اس صورتحال میں عمران خان کے اسٹاف نے آرمی چیف سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے سعودی ولی عہد سے رابطہ کیا اوربڑی مشکل سے شام کوسعودی ولی عہد ملاقات کیلئے راضی ہوئے ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان ملائیشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا۔

جاوید چوہدری لکھتے ہیں کہ ملاقات کے بعد عمران خان ایئرپورٹ پہنچے اور جہاز میں سوار ہونے سے قبل ہی سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں ایک وفد ملائیشیا بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔ یہ باتیں سعودی حکام تک پہنچ گئیں اور ابھی عمران خان کا طیارہ فضا ہی میں تھا کہ پاکستان کو اطلاع کردی گئی کہ آپ نے فوری وعدہ توڑ دیا ہے اسکے بعد ایک مرتبہ پھرسعودی عرب کو یقین دلایا گیا کہ ہم وعدہ ضرور پورا کرینگے اور بالآخر پاکستان نے ملائیشیا کانفرنس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔

جاوید چویدری کیمطابق عمران خان نے واپسی پر کابینہ کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر سعودی ولی عہد کے روہے کو ناشائستہ قراردیتے ہوئے انکوپنجابی میں برا بھلا کہا جس کی تفصیل کابینہ کے ہی دووزرا نے سعودی سفیر کو پہنچا دی اور اسکے ترجمہ کے بعد یہ اطلاع سعودی ولی عہد اور اسٹیبلشمنٹ کوبتا دی گئی۔

یہاں پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بالکہ عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کی میٹنگ کے موقع پر بھی ساری بات ترکی کے صدر طیب اردغان کو بھی بتائی جنوں نے یہ بات پوری دنیا تک پہنچا دی۔

جاوید چوہدری لکھتے ہیں کہ عمران خان یہاں نہیں رکے بلکہ سعودی عرب کو مزید زچ کرنے کیلئے پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ بھی دکھانا شروع کردیا یہ جانتے ہوئے کہ سعودی اور ترکی کے مابین تعلقات کی کیا تاریخ ہے اور یوں رہی سہی کسربھی پوری کردی گئی۔

سعودی عرب نے پاکستان سے اپنے ادھار دیے گئے پیسے واپس مانگ لیے اورڈیفرڈ پیمنٹ پرتیل کی سہولت بھی بند کردی اور نتیجتا پاکستان کوبڑی مشکل سے چین سے سود پر پیسے لیکر سعودی عرب کو واپس کرنا پڑے۔

جاوید چوہدری کیمطابق سعودی عرب اور پاکستان کی سرد مہری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا اور بھارت نے سعودی عرب کو عسکری ٹریننگ اور مسلمان فوج دینے کی آفر بھی دے دی۔ جب پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کوپتہ چلا تو انہوں نے بڑی مشکل سے اس دورہ کی تاریخیں تبدیل کروائیں اور یوں سعودی ولی عہد اوربھارتی آرمی چیف کی ملاقات نہ ہوسکی۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: