اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولتکاری کو آہنی ہاتھوں سے روک دے، مریم نواز

جو کام 2018 میں جنرل فیض، جسٹس کھوسہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس موجودہ بنچ نے اٹھا لی ہے۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of PML(N) senior vice president Maryam Nawaz at Sargodha.
A file photo is shown of PML(N) senior vice president Maryam Nawaz at Sargodha.

مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدرمریم نواز نے تین رکنی بنچ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا  ہے کہ آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ری رائٹ کر کے پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ بنچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سیلیکٹ کیا جائے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے مزید کہا کہ 2018 میں جو کام جنرل فیض، جسٹس کھوسہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس موجودہ بنچ نے اٹھا لی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے۔ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media