تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انکی الیکشن کی مکمل تیاری ہے اور وہ کل رات اپنی الیکشن کیمپین کا اغاز کررہے ہیں یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن سپریم کورٹ نے الیکشن کیلئے چودہ مئی کو الیکشن کی تاریخ دی ہوئی ہے ہم اس سے آگے الیکشن کو جانے نہیں دینگے ہم سپریم کورٹ کیلئے بڑی موومنٹ کی تیاری کررہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی حکومت میں تیل کی قیمتیں اس لیے منجمد کیں کیونکہ روس سے ہمارا سستے تیل کا معاہدہ ہوگیا تھا لیکن پھرہماری حکومت ختم کردی گئی۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جب ہمیں رجیم تبدیلی کا پتہ چلا تو ہم نے اسمبلی تحلیل کردیں تاکہ نئے الیکشن ہوجائیں۔
عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کربیٹھا ہے اسلئے چودہ مئی سے آگے الیکشن نہیں جائیگا۔
عمران خان نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومتیں گرادیں تو ہم نے اپنی حکومتیں ختم کردیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب میری حکومت ختم ہورہی تھی تو میں نے جنرل باجوہ سے کہا کہ ہماری حکومت نہ گراو ہم تمہیں ایکسٹیشن دے دیے ہیں۔
عمران خان سے اس موقع پر فواد چوہدری کو پنجاب اسمبلی کی ٹکٹ نہ دینے پر سوال ہوا کہ وہ ٹکٹ ملنے پر ناخوش ہیں جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ لیڈر میں ہوں فیصل میں نے کرنا ہے خواہشات پر ملک نہیں چلتے۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ میری حکومت گرنے سے ایک برس قبل مشرق وسطی کے ایک حکمران نے مجھے بتایا کہ جنرل باجوہ اب تمہارے ساتھ نہیں وہ تمہارے خلاف ہوگیا ہے میں منہ ہی دیکھتا رہ گیا۔
عمران خان نے اس موقع پر مزید کہا کہ جنرل باجوہ عثمان بزدار کیخلاف کیمپین چلاتا رہا وہ نہیں چاہتا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعلی رہے۔ جنرل باجوہ علیم خان کو وزیراعلی بنوانا چاہتا تھا علیم خان نے جنرل باجوہ کے سسر کو پانچ کنال کا گھر اسلام آباد میں بنا کردیا اسی لیے وہ عثمان بزدار کیخلاف تھا اور نہیں چاہتا تھا کہ وہ وزیراعلی رہے اسی لیے اسکے خلاف کیمپین چلاتا رہا۔