چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آئین میں اقلیتوں کے حقوق پر منعقد کی گئی کانفرنس میں شرکت کی جہاں ایک صحافی نے ان سے آڈیو لیکس کے متعلق سوال پوچھا تو چیف جسٹس نے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔
ذرائع کے مطابق صحافی نے سوال پوچھا کہ اپ کے متعلق کچھ آڈیو لیکس ہوئی ہیں، کیا یہ آپ کے خلاف پراپیگنڈا پے؟
چیف جسٹس نے جواب دیا کہ بس آپ دعا کریں۔
صحافی نے اگلا سوال پوچھا کہ کبھی آڈیو لیکس اور کبھی کچھ، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ حالات کو بہتر کیا جا سکتا ہے؟
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جواباً ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔