قرآن دنیا میں اسلام کے پونے دو ارب سے زائد پیروکاروں کیلئے رب العالمین کا ایک خاص انعام ہے جو اپنی گہری حکمت، اخلاقی راہنمائی اور غیرمتزلزل روحانی اہمیت کے باعث امت مسلمہ کیلئے انتہائی قابل احترام الہامی کتاب ہے۔
قرآن پاک دینِ اسلام کے پیروکاروں کے لیے ایک روشن ستارے کی مانند ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات وقت اور ثقافت سے بالاتر ہو کر سکونِ قلب، روشن خیالی، حکمت اور تدبر فراہم کرتی ہیں۔ اس کی مقدس آیات کے اندر ایمان کے لازوال خزانے اور ربِ کائنات کے واضح احکامات موجود ہیں جو خالق اور مخلوق کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ قائم کرتے ہیں۔
قرآن پاک اللّٰه تعالیٰ کا کلام ہے جو 23 برس کے عرصہ میں پیغمبر آخرالزماں حضرت سیدنا محمد صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم پر وحی الٰہی کی صورت نازل ہوا۔ یہ انسانیت کو عطا کردہ ایک خوبصورت آسمانی تحفہ اور بےمثال گہرائی رکھنے والا اللّٰه تعالیٰ کا عظیم معجزہ ہے۔ اس کی فصاحت لسانی حدود سے ماورا ہے اور اس کی تعلیمات انفرادی و اجتماعی بہبود کے لیے ایک مکمل راہنما کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مسلمانوں کا یہ ماننا ہے کہ قرآن پاک اللّٰه تعالٰی کے لامحدود علم کا ایک ناقابلِ تردید ثبوت ہے اور یہ انسانی وجود کے پیچیدہ رازوں کو حل کرنے کے لیے تیار کی گئی ایک روشن نشانی ہے۔
مسلمانوں کے لیے قرآن پاک محض ایک کتاب نہیں بلکہ روز مرہ زندگی کا راہنما، ایمان کا مرکزی جزو اور اپنے خالق سے گہرے روحانی تعلق کا ذریعہ ہے۔ قرآن کی آیات مشکل وقت میں باعثِ تسلی، شک کے لمحات میں راہنمائی اور مصیبت کے وقت میں طاقت فراہم کرتی ہیں۔ قرآن پاک ایک مکمل اخلاقی ڈھانچہ پیش کرتا ہے، زندگی کے تمام پہلوؤں کو سمیٹتا ہے اور انصاف، ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کے تمام اصولوں کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ قرآن اپنے پڑھنے والوں کو صراطِ مستقیم پر چلنے، سچائی پر کاربند رہنے اور بنی نوعِ انسان کے ساتھ ہم آہنگی اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
قرآن پاک مسلمانوں کو عاجزی اختیار کرنے، شکر ادا کرنے اور زندگی میں مقصدیت کا گہرا احساس پیدا کرنے کی بھرپور ترغیب فراہم کرتا ہے۔ قرآن پاک اندرونی خوبیوں کی آبیاری پر زور دیتا ہے، قرآن پاک لوگوں کو اپنے آپ کو دریافت کرنے اور روحانی روشن خیالی کے سفر پر جانے کی دعوت دیتا ہے۔
دینِ اسلام کا مرکز قرآن ہے، قرآن کی حکمت مذہبی حدود سے ماورا ہے، قرآن کی حکمت و دانائی پوری انسانیت کو بصیرت اور اخلاقی راہنمائی فراہم کرتی ہے۔ قرآن کے آفاقی اصول انصاف، رحم، ہمدردی اور تمام بنی نوعِ انسانی، چاہے وہ کسی بھی عقیدے، رنگ، مذہب، قوم سے تعلق رکھتے ہیں، کے ساتھ ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کا درس دیتے ہیں۔ قرآن کی آیات حصولِ علم، حصولِ انصاف، رشتوں کے تقدس اور انہیں پروان چڑھانے پر زور دیتی ہیں۔ قرآن تمام بنی نوعِ انسانی کو ایک دوسرے سے جڑی مشترکہ ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے۔
قرآن پاک ایک الہامی کتاب کے طور پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بے پناہ اہمیت و عقیدت کا باعث ہے۔ قرآن پاک کی ہر سورۃ اور ہر آیت حکمت و دانائی سے بھرپور پے۔ قرآن کی آیات اخلاقی طرزِ عمل، ترقی اور روحانی تکمیل کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرتی ہیں۔ مسلمانوں کے لیے قرآن صرف ایک مقدس کتاب نہیں بالکہ یہ ان کی زندگیوں میں ربِ کائنات کی موجودگی کا واضح ثبوت ہے۔ قرآن کی تعلیمات اللّٰه تعالٰی کے ساتھ گہرے تعلق کو فروغ دیتی ہیں، ہمدردی اور صلہ رحمی کی ترغیب دیتی ہیں، اور ہر روز بدلتی ہوئی اس دنیا میں ایک اخلاقی سمت کا تعین کرتی ہیں۔
قرآن وحی الٰہی کی حکمت سے بھرپور کتاب ہے جو ہر رنگ و نسل، فرقے اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو خالقِ حقیقی کی تعلیمات پر غور و فکر کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ قرآن کے محبت، انصاف اور ہمدردی کے پیغامات کو قبول کرنا اوران پر عمل کرنا ایک زیادہ روشن خیال معاشرے کی تشکیل اور انسانی ہمدردی کے مشترکہ وژن کو بھرپور فروغ دے سکتا ہے۔