عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا ہے، اعلامیہ ایوانِ صدر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور صدرِ پاکستان عارف علوی کی ملاقات میں عام انتخابات کیلئے آئندہ برس 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق، اعلامیہ ایوان صدر

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

President Arif Alvi is shown signing off on a bill. — FILE/THE THURSDAY TIMES
President Arif Alvi is shown signing off on a bill. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleعام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا ہے، اعلامیہ ایوانِ صدر1 min · device voice0:00 / 1:09

— ایوانِ صدر نے اپنے اعلامیہ میں عام انتخابات کیلئے آئندہ برس 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر ایوانِ صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا صدرِ پاکستان عارف علوی سے ملاقات کیلئے ایوانِ صدر آئے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار ارکان بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کے متعلق تبادلہ خیال ہوا جیس میں حلقہ بندیوں کے حوالہ سے پیش رفت پر بھی بات ہوئی۔

ایوانِ صدر کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے تفصیلی بحث کے بعد پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 8 فروری 2024 کی تاریخ پر اتفاق کیا۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media