عمران خان کو سزائے موت ہو سکتی ہے، ہم امریکہ میں ڈونلڈ لو کے خلاف کیس دائر کریں گے، علیمہ خان

سائفر کیس میں عمران خان کو عمر قید یا سزائے موت بھی ہو سکتی ہے، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو امریکہ میں ”ڈونلڈ لو“ کے خلاف کیس دائر کریں گے، علیمہ خان

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A combined file photo is shown of incarcerated PTI supremo Imran Khan's sister, Aleema Khan (L) and U.S. Assistant Secretary Bureau for South and Central Asian Affairs, Donald Lu (R). — FILE/AFP/U.S. STATE DEPARTMENT
A combined file photo is shown of incarcerated PTI supremo Imran Khan's sister, Aleema Khan (L) and U.S. Assistant Secretary Bureau for South and Central Asian Affairs, Donald Lu (R). — FILE/AFP/U.S. STATE DEPARTMENT
Listen to this articleعمران خان کو سزائے موت ہو سکتی ہے، ہم امریکہ میں ڈونلڈ لو کے خلاف کیس دائر کریں گے، علیمہ خان1 min · device voice0:00 / 1:21

— تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کے خلاف ایسی دفعات لگائی جا رہی ہیں کہ جن کے مطابق عمران خان کو سائفر کیس میں عمر قید یا سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر سائفر کیس میں عمران خان کو پاکستان کی عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو پھر ہم امریکہ میں “ڈونلڈ لو” کے خلاف کیس دائر کریں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں ایسی دفعات کیوں لگائی جا رہی ہیں؟ عمران خان نے ایسا کون سا جرم کیا ہے کہ جس کی وجہ سے ایسا کیا جا رہا ہے؟ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کے خلاف کیس دائر کیا، ہمیں انصاف ملنا چاہیے۔

عمران خان کی صحت کے متعلق ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جیل میں ان کی اچھی روٹین بنی ہوئی ہے، عمران خان اچھی صحت میں ہیں اور ان کی جانب سے کھانے کے متعلق کوئی شکایت نہیں ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media