ACROSS TT

News

پاکستان کی ہر فتح اور کامیابی پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ثبت ہے، مریم نواز شریف

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے، خیبرپختونخوا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کا سابق وزیرِ اعلیٰ محاذ آرائی میں مصروف رہتا تھا، موجودہ وزیرِ اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر نظر آتا ہے۔ پاکستان کی ہر فتح اور کامیابی پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ثبت ہے۔

Sikh rights group urges Trump to ban Indian nationals, citing Security threats and persecution

Sikhs for Justice has pressed the Trump administration to add India to the restricted countries list, alleging security risks, visa abuse and systematic persecution of Sikhs.

اپنی ذات کا قیدی ایک ذہنی مریض یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایک ذہنی مریض اپنی ذات کے خمار میں مبتلا ہو کر ریاست کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی ہر کوشش ناکام بنے گی کیونکہ ایسا بیانیہ صرف دشمن کے ہاتھ مضبوط کرتا ہے۔ جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈے کا کاروبار اب مزید نہیں چلے گا۔

Pakistan nominates Syed Asim Munir as first Chief of Defence Forces

Pakistan has appointed Field Marshal Asim Munir as the country’s first Chief of Defence Forces, initiating a major shift in military command while extending the tenure of the air force chief to ensure leadership continuity.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز نامزد

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے، جسے ایوانِ صدر بھجوا دیا گیا ہے۔ نئی تقرری پانچ سال کے لئے ہو گی، جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع منظور کر لی گئی ہے۔
Newsroomعمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا گھر تباہ کر...

عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا گھر تباہ کر دیا، خاور مانیکا

عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا گھر تباہ کر دیا، بشریٰ نے عدت مکمل کیے بغیر عمران خان سے شادی کی، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ بدلنے کا کہا، عمران خان کو میرے نوکر نے گھر سے نکالا۔ خاور مانیکا کے انکشافات

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا گھر برباد کر دیا، میں سمجھتا تھا کہ پیر اور مرید کا مقدس رشتہ ہے مگر انہوں نے شادی کر لی۔

خاور مانیکا نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے اسلام آباد میں عمران خان کے دھرنوں کے دوران بشریٰ اور عمران خان کی ملاقات کرائی، پھر اسلام آباد میں بشریٰ اور عمران خان کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں، فرح گوگی نے عمران خان کے کہنے پر انہیں خفیہ نمبر فراہم کیا۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ بنی گالا میں میرا اپنا گھر تھا اور بشریٰ مجھے بتائے بغیر وہاں سے عمران خان کے گھر چلی جاتی تھی، عمران خان میری مرضی اور اجازت کے بغیر میرے گھر آتا تھا اور گھنٹوں تک ملاقات جاری رہتی تھی، میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران اچھا آدمی نہیں ہے اس کو گھر میں نہ آنے دیا کرو، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اس کو گھر سے نکلوا دیا۔

خاور مانیکا نے کہا ہے کہ شادی سے 6 ماہ قبل بشریٰ مجھ سے علیحدہ ہو کر اپنے میکے پاکپتن چلی گئی، میں وہاں گیا اور اس کو ساتھ چلنے کا کہا تو اس نے کہا کہ میاں صاحب ابھی نہیں، پھر ایک دن مجھے فرح گوگی نے موبائل پر پیغام بھیجا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میں بشریٰ کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا تم طلاق چاہتی ہو؟ اس نے سر جھکا لیا اور کوئی جواب نہ دیا۔

خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ میں نے 14 نومبر 2017 کو فرح گوگی کے ہاتھ طلاق نامہ بشریٰ کو بھجوایا، بعد میں فرح گوگی نے فون کر کے کہا کہ طلاق کی تاریخ تبدیل کر دیں، طلاق کے ڈیڑھ ماہ کے بعد ہی بشریٰ نے عمران خان سے شادی کر لی، عون چوہدری کی بات درست ہے کہ بشریٰ بی بی نے عدت مکمل ہونے سے پہلے ہی عمران خان سے شادی کر لی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے کہا کہ زلفی بخاری اور فرح گوگی کے فون آئے اور دھمکی دی کہ خاموش رہیں کیونکہ عمران خان نے وزیراعظم بننا ہے، اس کے بعد اور کئی جانب سے بھی تھریٹ کیا گیا، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی لیکن عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا گھر اجاڑ دیا، بشریٰ 5 بچوں اور گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

خاور مانیکا نے کہا کہ بشریٰ ہمارے گھر کو توڑ کر گئی، میری سب سے چھوٹی بیٹی اس وقت صرف 8 برس کی تھی اور وہ آج بھی رات کو سوتے وقت تکیہ پر سر رکھ کر رو رہی ہوتی ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ کیوں روتی ہے، عمران خان ایک بےحس شخص ہے جس نے پیری مریدی کی آڑ میں میرے گھر اور خاندان کی عزت کو تباہ کر دیا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: