ACROSS TT

News

Pakistan named among Trump’s ‘Board of Peace’, reshaping Gaza diplomacy

Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.

گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور

EU and India seal historic trade deal after two decades of talks

After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.

Tirah evacuation exposed: KP government letter contradicts claims of military-led displacement

An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.

No decision on Pakistan joining Gaza stabilisation force, parliament to decide, security sources

Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Newsroomجو کہتا تھا سب کو جیل بھیجوں گا، آج وہ خود جیل...

جو کہتا تھا سب کو جیل بھیجوں گا، آج وہ خود جیل میں بیٹھا ہے، بلاول بھٹو زرداری

جو کہتا تھا سب کو جیل بھیجوں گا، آج وہ خود جیل میں بیٹھا ہے، عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی وہ اونٹ ہو گا جو جہاں بیٹھے گا وہیں حکومت ہو گی، الیکشن کے نتائج الیکشن سے پہلے طے کرنے ہیں تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔

spot_img

نوشہرہ (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی وہ اونٹ ہو گا جو جہاں بیٹھے گا وہیں حکومت ہو گی، نہ صرف وفاق میں بلکہ ہر صوبے میں لوگ پیپلز پارٹی کے اونٹ کی جانب دیکھیں گے کہ یہ کس کروٹ بیٹھے گا، تمام مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن سے پہلے الیکشن کے نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ایک وزیراعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی کا الزام لگا کر دھرنے شروع کر دے گا، ملکی مسائل سے نکلنے کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، پیپلز پارٹی الیکشن کے بعد اپنا منشور نہیں بھولتی، الیکشن کے بعد ہماری پوزیشن سب سے بہتر ہو گی۔

سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں تھے تو انہیں ایوب خان سب سے بڑا لیڈر لگتا تھا اور اب حکومت سے نکل کر ذوالفقار بھٹو بننے کا شوق پیدا ہو گیا ہے، انہیں حکومت سے نکل کر آئین اور جمہوریت کی یاد آئی ہے، جو کہتا تھا کہ سب کو جیل بھیجوں گا آج وہ خود جیل میں بیٹھا ہے، معاشرے میں اتنی نفرت اور تقسیم پہلے کبھی نہیں دیکھی، ہمیں اس سے آگے بڑھ کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب صرف امیر لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، میاں صاحب بتائیں کہ آج تک کتنے لوگوں کو روزگار دیا اور مزدور کی تنخواہ کتنی مقرر کی؟ ایک پارٹی اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی قیمت پر دو تہائی اکثریت مانگ رہی ہے، عوام کو معلوم ہے کہ ان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ “مانگ رہا ہے ہر انسان، روٹی کپڑا اور مکان” ہے، جیالے الیکشن سے بھاگ نہیں رہے بلکہ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، صرف ایک جماعت ایسی ہے جو غریبوں کی بات کرتی ہے اور وہ پیپلز پارٹی ہے، صرف پیپلز پارٹی ہی پاکستان کے غریبوں، مزدوروں، کسانوں، طلباء اور چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ کہ میرا سیاسی جماعتوں کو یہ مشورہ ہے کہ انتظامیہ کے بھروسہ پر نہیں بلکہ اپنے کارکنان اور اپنے منشور کے بھروسہ پر الیکشن لڑیں، سیاست دان اپنی تاریخی جدوجہد کو صرف ایک الیکشن کیلئے ضائع نہ کریں، پیپلز پارٹی انتظامیہ پر نہیں بلکہ عوام پر بھروسہ کرتی ہے، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جب 8 فروری کو انتخابات ہوں تو کوئی شفافیت پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے جیالوں نے تین آمروں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کا بھی مقابلہ کیا ہے، معیشت اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں بلکہ ملک اور عوام کیلئے سوچتی ہے، جب تک غربت، مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوتا رہے گا تب تک “روٹی، کپڑا اور مکان” کا نعرہ لگتا رہے گا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: