فوج نے میجر (ر) عادل راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنا دیں

پاک فوج کی جانب سے میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو افواجِ پاکستان کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں سزا سنا دی ہے، میجر (ر) عادل فاروق راجہ کو 14 برس قید بامشقت جبکہ کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

در حال ترجمه… 0 / 3 خواندن متن اصلی

A file photo is shown of the ISPR headquarters at Rawalpindi. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the ISPR headquarters at Rawalpindi. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںفوج نے میجر (ر) عادل راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنا دیں1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:12

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کی بری فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو افواجِ پاکستان کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعہ سزا سنائی گئی ہے جبکہ سزا کے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینکس ضبط کر لیے گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق میجر (ر) عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت جبکہ کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media