اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — یومِ تکریمِ شہداء کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں آرمی چیف بلوچستان سے آئی ہوئی ایک شہید سپاہی کی کمسن بیٹی کو یہ دلاسہ دے رہے ہیں کہ اب ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ آپ کی زمینوں پر سیلاب کا پانی نہیں چھوڑے گا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے دوران بلوچستان سے آئی ہوئی ایک کمسن بچی سے گفتگو کر رہے ہیں جبکہ بچی نے یہ شکایت کی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ اپنی زمینوں کو بچانے کیلئے ہمیشہ سیلاب کے پانی کا رخ ان کے گھروں کی جانب موڑ دیتا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بچی کی شکایت سن کر موقع پر موجود عسکری سٹاف کو یہ ہدایت جاری کی کہ ڈیرہ مراد جمالی کے اس وڈیرے کو پیغام بھیجیں کہ آئندہ ان کی زمینوں (گھروں) کی جانب پانی نہ چھوڑے ورنہ اس کا پانی کہیں اور پہنچ جائے گا۔
شہید کی بیٹی کی آرمی چیف سے شکایت وڈیرہ ہماری زمینوں میں پانی چھوڑ دیتا ہے۔
اس وڈیرے کو پیغام بھیجو کہ تمہارا اپنا پانی کہیں اور پہنچ جائیگا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے وڈیرے کیلئے واضع پیغام ❤️ pic.twitter.com/dmfbq1w4Yj— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) November 29, 2023
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہید سپاہی کی کمسن بیٹی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ پریشان نہ ہوں، اب وہ وڈیرہ کبھی آپ کی زمینوں کی جانب پانی نہیں چھوڑے گا، اب اگر اس نے ایسا کیا تو وہ پانی اس کی اپنی زمینوں میں پہنچ جائے گا، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے شہید سپاہی کی بیٹی کے سر پر دستِ شفقت رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک آپ اور آپ کے چھوٹے بھائی پڑھ لکھ کر بڑے نہیں ہو جاتے اور اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہو جاتے تب تک پاک فوج آپ کا مکمل خیال رکھے گی اور آپ کے ساتھ رہے گی۔
اس موقع پر ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے ایک شہید فوجی اہلکار کی بیٹی نے آرمی چیف سے یہ شکوہ کیا کہ “ایک وڈیرہ ہماری زمینوں میں پانی چھوڑ دیتا ہے” جس پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاس کھڑے فوجی افسران کو حکم دیا کہ اس وڈیرے کو پیغام بھیجیں کہ آئندہ ان کی زمینوں میں پانی نہ چھوڑے ورنہ اس کا پانی کہیں اور پہنچا دیا جائے گا۔
۔