انیس رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی وزراء سے حلف لیا جبکہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف نے اج وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

شارك برأيك

جارٍ الترجمة… 0 / 3 اقرأ النص الأصلي

A file photo is shown of newly formed federal cabinet oath taking ceremony at president house in Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of newly formed federal cabinet oath taking ceremony at president house in Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی وزراء سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔

وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار،، خواجہ آصف، احسن اقبال، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللّٰہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ، احد چیمہ، رانا تنویر، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ اور محسن نقوی شامل پیں۔

وفاقی کابینہ میں 19 وزراء شامل ہیں، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے جبکہ انہوں نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر رکھا ہے۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

تھرسڈے ٹائمز شائع کرتا ہے Thursday Media International