اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی وزراء سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔
وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار،، خواجہ آصف، احسن اقبال، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللّٰہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ، احد چیمہ، رانا تنویر، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ اور محسن نقوی شامل پیں۔
وفاقی کابینہ میں 19 وزراء شامل ہیں، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے جبکہ انہوں نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر رکھا ہے۔