پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، وزیرِ داخلہ محسن نقوی

دہشتگردی کے معاملات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ملکی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انھی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، اگر امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی لگ سکتی ہے تو پاکستان میں بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Interior Minister Mohsin Naqvi is shown. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Interior Minister Mohsin Naqvi is shown. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleپاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، وزیرِ داخلہ محسن نقوی2 min · device voice0:00 / 1:42

— وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک جو پاکستان پر حملہ کرے گا یا کسی بھی ملک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کوئی پلاننگ کی جائے گی تو اس کا جواب پاکستان کی جانب سے اسی طرح ملے گا جیسا جواب گزشتہ روز دیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انھی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، ہم پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کسی بھی عمل کا فوری ردعمل سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے معاملات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، پاکستان میں افغانستان سمیت کسی بھی ملک کا کوئی بھی شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہے تو اسے اب یہاں سے جانا پڑے گا اور اگر اس نے پھر یہاں واپس آنا ہے تو اس کو ویزا لے کر آنا پڑے گا۔

وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف جس طرح کی ٹرولنگ کی جاتی ہے اس پر قانون سازی ہونی چاہیے، امریکہ میں ٹک ٹاک پر چارج شیٹ لگا کر اسے بند کیا جا رہا ہے، اگر امریکہ جیسے بہترین جمہوری ملک میں ایسا ہو سکتا ہے تو پھر پاکستان میں بھی ہونا چاہیے، آزادیِ اظہار پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں لیکن ہمیں اب غلط کو درست کرنا پڑے گا۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media