ACROSS TT

News

Imran Khan’s ex-wife Jemima Goldsmith marries Cameron O’Reilly

Jemima Goldsmith, Imran Khan's ex-wife, has married Irish-Australian financier Cameron O'Reilly in a private ceremony, more than two decades after her divorce from the former Pakistani PM.

Malaysian PM rejects India’s push to brand Pakistan a terror sponsor

Malaysian PM Anwar Ibrahim refused to be drawn into India's attempt to brand Pakistan a state sponsor of terrorism, telling an Indian anchor directly that his own intelligence found no evidence to support the claim.

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف، وزیراعظم کا خصوصی سکیم کا اعلان

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف! وزیراعظم نے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلئے خصوصی ریلیف سکیم کا اعلان کر دیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی کو ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کو 30 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔

پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے، روئٹرز

پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے۔ تہران نے اضافی فنڈنگ و ہتھیاروں کا وعدہ کرتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کی ہدایت دی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ روئٹرز

Pakistan warns Iran to rein in Houthis as Saudi strikes back

Pakistan has moved on two fronts over the Houthi assault on Saudi Arabia this week: Defence Minister Khawaja Asif warning the Makkah Defence Pact could become operational, and Pakistan separately delivering a direct diplomatic warning to Iran, Reuters reports, urging Tehran to rein in the Houthis.
Newsroomوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کی...

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کی منظوری دیدی

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں "نواز شریف کسان کارڈ" کی منظوری دے دی جس کے ذریعہ ایک سال میں 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان اقساط پر 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا جبکہ اس میں مختلف اقسام کی سبسڈیز بھی فراہم کی جائیں گی۔

spot_img

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کی منظوری دے دی، صوبہ پنجاب میں ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کے ذریعہ ایک سال میں 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان اقساط پر 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا جبکہ “نواز شریف کسان کارڈ” میں مختلف اقسام کی سبسڈیز بھی فراہم کی جائیں گی۔

وزیرِ اعلٰی مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبہ پنجاب میں زرعی اصلاحات کیلئے دوسرے خصوصی اجلاس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیلِ نو کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب بھر میں نجی شعبہ کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سینٹرز بنانے اور چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی مریم نواز شریف نے کہا کہ ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کے ذریعہ ایک سال کے دوران 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر 150 ارب روپے قرضہ دیا جائے گا جبکہ بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ میں مختلف اقسام کی سبسڈیز فراہم کی جائیں گی، پنجاب بھر میں نجی شعبہ کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سینٹرز بنائے جائیں گے جبکہ ان ماڈل ایگریکلچر سینٹرز پر جدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے، پہلے فیز کے تحت ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سینٹر بنایا جائے گا جس سے کاشتکاروں کو جعلی کھاد اور جعلی زرعی ادویات سے نجات ملے گی۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیدوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گندم، چاول اور کاٹن کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے جدید ترین نوعیت کے سینٹرز آف ایکسیلینس قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سینٹرز آف ایکسیلینس کو انتظامی امور بورڈ کے ذریعہ کنٹرول کرنے اور ریسرچ سینٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعلی کھاد اور جعلی زرعی ادویات کی فروخت روکنے کیلئے ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی، ایگریکلچرل ایکسٹینشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیا جائے گا اور پانچ سو ایگریکلچر گریجویٹس بھرتی کیے جائیں گے جبکہ پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سینٹر میں جینوم سینٹر، جرم پلازما ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور ماحولیاتی تغیر پر ریسرچ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.