بہاولنگر افسوسناک واقعہ پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم انکوائری کرے گی، آئی ایس پی آر

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کیا گیا، سوشل میڈیا پر کچھ عناصر نے منفی پروپیگنڈا کیا، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل ٹیم انکوائری کرے گی۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of the ISPR headquarters at Rawalpindi. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the ISPR headquarters at Rawalpindi. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleبہاولنگر افسوسناک واقعہ پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم انکوائری کرے گی، آئی ایس پی آر1 min · device voice0:00 / 1:20

— صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر کے ایک تھانے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر پاک فوج کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل ٹیم شفاف انکوائری کرے گی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے حالیہ افسوسناک واقعہ کو پولیس حکام اور فوج کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا تاہم اس کے باوجود کچھ عناصر نے مخصوص مقاصد کے حصول کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق شفاف انکوائری سے قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کا تعین یقینی بنانے اور حقائق کا پتہ لگانے کیلئے سیکیورٹی اداروں اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم مشترکہ طور پر انکوائری کرے گی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media