جنرل (ر) باجوہ میرے خلاف ہیروئن کے جعلی کیس میں براہِ راست ملوث تھا، رانا ثناء اللّٰہ

میرے خلاف ہیروئن کے جعلی کیس میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ براہِ راست ملوث تھا، عمران خان نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اگست میں ہی جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دے دی تھی، میاں نواز شریف نے کہا کہ اب محاذ آرائی بےسود ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Senior PML(N) leader Rana Sanaullah is escorted to a Lahore court on July 2, 2019. — AFP
Senior PML(N) leader Rana Sanaullah is escorted to a Lahore court on July 2, 2019. — AFP
Listen to this articleجنرل (ر) باجوہ میرے خلاف ہیروئن کے جعلی کیس میں براہِ راست ملوث تھا، رانا ثناء اللّٰہ2 min · device voice0:00 / 1:41

— پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میرے خلاف کیپیٹل پنشمنٹ والے جعلی مقدمہ میں اُس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ براہِ راست ملوث تھے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اگست میں ہی توسیع دے دی تھی جبکہ اُس وقت میں جیل میں تھا۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو مدتِ ملازمت میں توسیع دے دی تو میاں محمد نواز شریف صاحب نے کہا کہ توسیع تو مل چکی ہے لہذا اب ہمیں رکاوٹ بننے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہمیں بےسود محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے۔

راہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عمران نیازی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ختم کر دینے پر تُلا ہوا تھا، ایسے حالات میں پارٹی نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

اپنے خلاف کیپیٹل پنشمنٹ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ہیروئن کا جو جعلی کیس بنایا گیا اس میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ براہِ راست ملوث تھا۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media