پاک فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا

پاک فوج نے سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کا آغاز کر دیا ہے، جنرل (ر) فیض حمید پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف دورانِ ملازمت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of former ISI chief Faiz Hameed. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of former ISI chief Faiz Hameed. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleپاک فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا1 min · device voice0:00 / 1:20

— پاک فوج کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، اعلٰی عدلیہ اور وزارتِ دفاع کے احکامات کی روشنی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈی جی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر فوج نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، جنرل (ر) فیض حمید پر الزام ہے کہ انہوں نے دورانِ ملازمت ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری کمیٹی کی سربراہی میجر جنرل کریں گے جبکہ انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی، اعلٰی سطحی کمیٹی الزامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی جبکہ الزامات ثابت ہونے پر کمیٹی اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media