عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 99 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 18 پیسے اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of a petrol pump. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of a petrol pump. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا1 min · device voice0:00 / 1:18

— عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 18 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 276 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل283 روپے 63 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطٰی میں جنگ اور امریکا میں غیر یقینی صورتحال کے سبب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عالمی منڈی میں گزشتہ 15 روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 4 اعشاریہ 4 ڈالرز اور 2 ڈالرز فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media