اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 18 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 276 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل283 روپے 63 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔
وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطٰی میں جنگ اور امریکا میں غیر یقینی صورتحال کے سبب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عالمی منڈی میں گزشتہ 15 روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 4 اعشاریہ 4 ڈالرز اور 2 ڈالرز فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔