اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نظرِثانی درخواستیں متفقہ طور پر منظور کر لیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرِثانی درخواستوں پر آج چوتھی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سماعت کرنے صالے بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل تھے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نظرِثانی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔