اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سمٹ کیلئے سیکیورٹی کے پیشِ نظر فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے جبکہ فوج 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں تعینات رہے گی۔
یاد رہے کہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کا سمٹ 15 اکتوبر اور 16 اکتوبر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں کئی ممالک کے سربراہان (وزرائے اعظم و صدور) اور دیگر نمائندے شریک ہوں گے۔