ACROSS TT

News

Pakistan named among Trump’s ‘Board of Peace’, reshaping Gaza diplomacy

Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.

گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور

EU and India seal historic trade deal after two decades of talks

After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.

Tirah evacuation exposed: KP government letter contradicts claims of military-led displacement

An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.

No decision on Pakistan joining Gaza stabilisation force, parliament to decide, security sources

Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Newsroomاسلام آباد پر حملہ کرنیوالوں میں افغان شہری اور پختونخواہ پولیس کے...

اسلام آباد پر حملہ کرنیوالوں میں افغان شہری اور پختونخواہ پولیس کے اراکین شامل ہیں، محسن نقوی

گرفتار ہونے والوں میں 120 افغانی شہری اور خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے 564 افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں 120 افغانی شہری اور خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، حملہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے احتجاج کرنے والے 564 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والے افراد میں 120 افغانی شہری بھی شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے جن کے پاس آنسو گیس کے شیلز، ماسک اور ربڑ کی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، مظاہرین میں تربیت یافتہ عسکریت پسند افراد بھی تھے جنہوں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے آنسو گیس کے شیلز استعمال کیے اور پولیس پر حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پولیس کو احتجاجی مظاہرے میں استعمال کیا گیا ہے، ہم اس معاملہ کی انکوائری کر کے وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کو رپورٹ جمع کرائیں گے، اسلام آباد میں 2 دنوں سے لاش کی حسرت کرنے والوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، شرپسندوں کے ارمان پورے نہ ہو سکے.

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار اور پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، پولیس پر فائرنگ کی گئی لیکن پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، ہمارے پولیس اہلکاروں نے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، ابھی سینٹورس تک علاقہ کلیئر ہے، رات تک مکمل علاقہ کلیئر کر دیں گے، اسلام آباد کے شہری 2 دن سے اذیت کا شکار رہے، تکلیف پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام سے معذرت چاہتا ہوں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر اس دھاوے کے منصوبہ سازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ہم نے انتہائی تحمل کے ساتھ صورتحال کو کنٹرول کیا اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دیئے، ہماری ترجیح تھی کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد میں دھاوا بولا گیا، مظاہرین کا مقصد ڈی چوک پہنچ کر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس تک دھرنا دینا تھا، شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں سے کسی بھی طرح کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: