ACROSS TT

News

Lahore becomes sister city with Kyrgyzstan’s Osh

Lahore has become a sister city with Osh, Kyrgyzstan's second-largest city, under an agreement signed as PM Shehbaz Sharif met Kyrgyz President Zhaparov in Bishkek.

Lahore named SCO Tourism and Cultural Capital

Lahore has been designated the Shanghai Cooperation Organisation's Tourism and Cultural Capital for 2026-2027, under a resolution signed at the same Bishkek summit where Pakistan assumed the SCO chairmanship, with four flagship cultural events planned in the city.

Pakistan assumes SCO chairmanship for 2026-27

Pakistan formally assumed the chairmanship of the SCO Council of Heads of State on September 1, taking over from Kyrgyzstan at the conclusion of the Bishkek summit. It's Pakistan's first time holding the role since joining as a full member in 2017, and Islamabad will host the organisation's 2027 summit.

First Makkah Defence Alliance secretary general to be from Pakistan

The defence pact signed by Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye three weeks ago will be known as the Makkah Defence Alliance, its secretariat has been established in Riyadh, and its first secretary general will be appointed from among Pakistanis, Turkish Foreign Minister Hakan Fidan announced in Istanbul on Monday.

Pakistan welcomes Hague ruling that Indus treaty remains in force

The Court of Arbitration in The Hague has issued its Award on the Status of the Indus Waters Treaty and its Decision on Interim Measures, finding that India's decision to place the treaty in abeyance is not permissible and that the accord remains fully in force, according to Pakistan's Ministry of Information and Broadcasting. Neither text has been published yet, with publication expected within about a week.
NewsroomEconomyپاکستان 2017 میں دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھا، جلد دوبارہ ابھرے...

پاکستان 2017 میں دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھا، جلد دوبارہ ابھرے گا۔ اسحاق ڈار

پاکستان 2017 میں دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھا اور جی 20 ممالک میں شامل ہونیوالا تھا، پاکستان جلد دوبارہ ابھرے گا، پاک سعودی عرب سٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی، پاکستان سعودی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پُرعزم ہے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 2017 میں 24ویں بڑی معیشت تھا اور اور جلد ہی ایک بار پھر دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک سعودی عرب سٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی وزیرِ سرمایہ کاری، وفد اور شریک پاکستانی حکام کو خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی عرب کے مہمانوں کا یہاں آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سعودی وفد کا پرتپاک خیر مقدم کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی بہت مدد کی، پاک سعودی عرب سٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان 2017 میں 24ویں بڑی معیشت تھا اور اور جلد ہی ایک بار پھر دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط ملک تھا، پاکستان آئندہ چند سالوں میں جی 20 ممالک میں شامل ہونے والا تھا، شہباز شریف کو جب 2022 میں وزارتِ عظمٰی ملی تو ملک کو دوبارہ معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دوبارہ جی 20 ممالک میں شامل ہو گا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت معاشی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے، پاکستان کے فارن ریزرو میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا جا رہا ہے، روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کو کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے، پاک سعودی بزنس فورم میں دونوں ممالک نے تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پُرعزم ہے، زراعت و افزائشِ حیوانات کے شعبے سعودی سرمایہ کاری کیلئے کھلے ہیں، قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے بھی سعودی سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک اعلٰی سطح کا سعودی وفد 3 روزہ دورے پر گزشتہ روز اسلام آبادد پہنچا جبکہ وفد میں سعودی عرب کی تعمیراتی، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک اور پیٹرولیم کی کمپنیز کے نمائندے شامل ہیں۔ اس اہم دورہ کے دوران سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.