Political

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.

حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی

حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

توشہ خانہ منیجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2023 سینیٹ میں منظور

قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ میں بھی توشہ خانہ بل منظور کر لیا گیا ہے جبکہ سینیٹ میں توشہ خانہ بل میں ایک شق کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق توشہ خانہ سے ملنے والا پیسہ الگ اکاؤنٹ میں رکھا جائے گا جو دور دراز علاقوں میں مستحق بچیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔

آرمی ایکٹ 1952 میں ترامیم کا بل سینیٹ میں کثرتِ رائے سے منظور

سینیٹ میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترامیم کا بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا، گیارہ صفحات پر مشتمل بل وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کیا جس میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے فوج کو بدنام کرنے یا نفرت پھیلانے پر سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے بہترین اقدامات کیے، سابق سعودی سفیر

وزیراعظم شہباز شریف کو اپریل 2022 میں حکومت ملی تو پاکستان کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا تھا اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی معیشت کی بحالی کیلئے بہترین فیصلے کیے اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے معاشی حالات اب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

سائفر میرے لیے نہیں بلکہ جنرل باجوہ کیلئے آیا تھا، عمران خان

مئی کو پرامن مظاہرے ہوئے، جس طرح مجھے مجرم کی طرح گرفتار کیا گیا تو کیا اس پر ردعمل نہیں آنا تھا؟

عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، اعظم خان

سائفر کو صرف سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ورنہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ یہ عمران خان کا ایک پری پلان ڈرامہ تھا۔

موجودہ عدلیہ نواز شریف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتی ہے، خواجہ آصف

چند ماہ سے موجودہ عدلیہ کا جو رویہ سامنے آ رہا ہے اس سے دراڑیں واضح نظر آ رہی ہیں، ایک شخص کو بار بار ضمانتیں دی جا رہی ہیں اور ایسے ماحول میں اپنے لیڈر کو ان کے حوالہ کرنے کا رسک نہیں لیا جا سکتا کیونکہ یہ ٹولہ جاتے جاتے ضرور نواز شریف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔

سانحہ 9 مئی کی ذمہ دار تحریکِ انصاف اسٹیبلشمنٹ کا لگایا ہوا پودا ہے، ابصار عالم

جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے کیونکہ اسی کا لگایا ہوا اور اسی کا پانی دیا ہوا پودا نکلا اور پھر اس کو بڑا کیا گیا اور درخت بنا دیا گیا، جنہوں نے لوگوں کے ذہن میں یہ زہر بھرا وہ اس وقت کے مسلسل ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تھے جن کو ہم ڈائریکٹر نیوز کہتے تھے جو ساری خبروں اور کرنٹ افیئرز کے پروگرام کو ہدایات جاری کرتے تھے۔

پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت ”پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز“ بنانے کا اعلان

سابق وفاقی وزیرِ دفاع اور سابق وزیرِاعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ”پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز“ بنانے کا اعلان کر دیا۔

نواز شریف کی لیڈرشپ میں دوبارہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہوں پر گامزن کریں گے، شہباز شریف

ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے، اس استحکام کے باعث عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے اور اسی لیے پیٹرول کی قیمتیں کم کی گئی ہیں حالانکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔

میں ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے ساتھ کھڑا رہا ہوں، عمران خان

میری جماعت کی تمام قیادت روپوش ہے اور قریباً 10 ہزار کارکنان جیلوں میں ہیں، جلد یا بدیر مجھے بھی جیل میں ڈال دیا جائے گا، کیا ایسے حالات میں میری پارٹی کو الیکشن لڑنے دیا جائے گا؟

ہم نے سیاست نہیں بلکہ ریاست کی حفاظت کی، شہباز شریف

اس عرصہ کے دوران ہم نے سیاست نہیں بلکہ ریاست کی حفاظت کی اور ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، ہم نے معیشت اور خارجہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں لگی آگ بجھائی۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن

پاکستان کی انسانی حقوق کے حوالہ سے کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، پاکستان نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔
error: