Political

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.

حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی

حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

نواز شریف کی سیاست اور جماعت کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے خود کرچی کرچی ہو گئے، مریم نواز

نو مئی کو جو کچھ ہوا اور شہداء کے وارثوں کی آنکھوں میں جو آنسو آئے وہ ہم نہیں بھلا سکتے، جن والدین نے اپنا بیٹا دھرتی پر قربان کر دیا سوچو ان کا جذبہ کیا ہو گا، انہیں تکلیف پہنچانے والے کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

پرویز الہٰی کو رہا کرنے والا جوڈیشل مجسٹریٹ تحریکِ انصاف کا حامی ہے، پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ غلام مرتضیٰ ورک ایک حساس نوعیت کے عہدہ پر فائز ہیں اور بطور جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے اہم مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر تحریکِ انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔

میں اکیلا رہ گیا ہوں اور تنہائی کا شکار ہوں، عمران خان

مجھے اکیلا کر دیا گیا ہے، میں یہاں اکیلا بیٹھا ہوں، میں یہاں خالی پڑا ہوں، میرے ساتھ صرف دو تین لوگ رہ گئے ہیں، لوگ یہاں آتے ہوئے ڈرتے ہیں، میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہوں، میں کسی کو ٹیلی فون بھی نہیں کر سکتا۔

اصل ایبسیلیوٹلی ناٹ نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے کیا، مریم نواز

قیادت کا فرق دیکھنا ہے تو 28 مئی 1998 کو دیکھو اور پھر 9 مئی 2023 کو دیکھو، فرق سمجھ آ جائے گا۔

تحریکِ انصاف کی فائرنگ اور ریپ کی خطرناک سازش بے نقاب، رانا ثناء اللّٰہ

تحریکِ انصاف نے آج رات کیلئے انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی پلاننگ کی تھی تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے مگر ایجنسیوں کی بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔

عمران خان کے ساتھ جو ہو رہا ہے؛ یہ قدرت کا انتقام ہے، مریم نواز

شہداء کا لہو کسی فرد کا نہیں بلکہ قوم کا قرض ہوتا ہے، شہداء کا لہو وطن کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے، جو اس کی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے۔

جنرل (ر) فیض حمید 190 ملین پاونڈز کرپشن کا ماسٹر مائنڈ تھا، فیصل واوڈا

فیض حمید نے ہی شہزاد اکبر و دیگر افراد کے فرار ہونے میں کردار ادا کیا جبکہ فیض حمید کی باقیات سینیٹ میں بھی دائیں بائیں موجود ہیں

عمران خان ہمیں فوج کے خلاف بیانات دینے اور مظاہرے کرنے کی ٹریننگ دیتے رہے، فیاض الحسن چوہان

عمران خان نے 14 مئی کو زوم میٹنگ کے دوران سب کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت سے منع کر دیا اور کہا کہ کوئی بھی دفاعی پالیسی کی جانب نہیں جائے گا۔ عمران خان زوم میٹنگز میں اپنے ترجمانوں کو فوج کے خلاف بیانات دینے کی ہدایات جاری کرتے تھے۔

سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے مگر عدلیہ کی حالت ہمارے سامنے ہے، مریم نواز

کسی سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے مگر عدلیہ کی موجودہ حالت سب کے سامنے ہے جہاں توشہ خانہ اور دیگر کیسز میں بھی سٹے دے دیا گیا، ریاست مظلوم کی حیثیت سے انصاف کی منتظر ہے مگر چیف جسٹس آئین کی بجائے لاڈلے اور ساس کے قانون کے تحت ایک جماعت کیلئے سہولت کاری کر رہے ہیں۔

عمران خان نے امریکہ سے مدد مانگ لی

سابق وزیراعظم نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین واٹرز سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان اور تحریکِ انصاف کے حق میں کوئی بیان جاری کریں کیونکہ ان کا بیان پاکستان کے موجودہ حالات میں عمران خان اور تحریکِ انصاف کیلئے مددگار ہو گا۔

ملٹری کورٹس یا بیرون ملک روانگی، عمران خان کیلئے دو راستے؟

ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 اور 10 مئی کے ریاست مخالف احتجاج اور بدترین جلاؤ گھیراؤ کے بعد مقتدر قوتوں کے جانب سے دو راستوں میں سے کسی ایک کے انتخاب کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔

عمران خان ایک فتنہ ہے، ہمیں اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقل کو تاریک ہونے سے بچانا ہے، جاوید لطیف

بدقسمتی سے معصوم بچوں کی ذہن سازی میں عمران خان سمیت اداروں میں بیٹھے کچھ لوگوں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ذہن سازی کرنے والے اور ان کے بچے عیش و عشرت کی زندگیاں گزار رہے ہیں جبکہ گمراہ ہونے والے بچے جیلوں میں ہیں اور ان کے والدین کورٹ کچہریوں میں روتے بلکتے دھکے کھا رہے ہیں۔
error: