لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — معروف صحافی حسن ایوب نے نجی ٹی وی چینل میں اینکر اور صحافی منیب فاروق کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ شاہ محمود قریشی ہے۔ 9 مئی کو کیا گیا حملہ کسی حکومت پر نہیں بلکہ ریاست پاکستان پر حملہ تھا۔
حسن ایوب نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ان دونوں میٹنگز میں موجود تھے جن میں فیصلہ ہوا تھا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو جی ایچ کیو کی جانب مارچ کرنا ہے۔
معروف صحافی کیمطابق 9 مئی کو چکری میں میٹنگ ہوئی جس میں عمران خان شریک تھا۔ اس میں یہ فیصلہ ہوا اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو جی ایچ کیو کی جانب مارچ کیا جائیگا۔ اس وقت نظام میں ایسے لوگ موجود تھے جو نو مئی والوں کو سہولتکاری فراہم کررہے تھے
انہوں نے مزید کہا کہ ۹ مئی کی پوری پلاننگ موجود تھی۔ جب عمران خان کی پہلی مرتبہ گرفتاری کے بعد رہائی ہورہی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو اسکا بڑا سخت ری ایکشن آئیگا۔
حسن ایوب کیمطابق اڈیالہ جیل میں الیکشن کمشین کے اراکین کو عمران خان دھمکیاں دیتے اور کہتے رہے کہ میں نے تمہاری شکلیں پہچان لی ہیں میں تم پر حکومت میں آنے کے بعد آرٹیکل ۶ لگاونگا۔