اقوامِ متحدہ کی طالبان سے متعلق پابندیوں کی فہرست اپڈیٹ، عبدالغنی برادر و سراج الدین حقانی سمیت اہم نام بدستور شامل
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان سے متعلق پابندیوں کی فہرست اپڈیٹ کر دی۔ عبدالغنی برادر، سراج الدین حقانی، امیر خان متقی سمیت 22 اہم ناموں سے متعلق معلومات میں ترامیم کی گئیں۔ یہ اقدام واضح کرتا ہے کہ عالمی برادری نے طالبان کا ماضی فراموش نہیں کیا۔
























