spot_img

ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک کے خلاف ایرانی حملوں پر معافی مانگ لی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ایران کی عبوری قیادت کونسل نے اِس بات کی منظوری دی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل سٹرائیک نہیں ہو گا جب تک کہ اُن ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف کوئی حملہ نہیں کیا جاتا۔

تہران (تھرسڈے ٹائمز) — ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک کے خلاف ایرانی حملوں پر معافی مانگ لی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی اور اے ایف پی کے ذریعہ رپورٹ کی گئی تقریر کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کی عبوری قیادت کونسل نے اِس بات کی منظوری دی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل سٹرائیک نہیں ہو گا جب تک کہ اُن ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف کوئی حملہ نہیں کیا جاتا۔

ایرانی صدر کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کے حوالہ سے معافی کا بیان پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی فریم ورک کے تحت تبادلہِ خیال کرتے ہوئے اِس امید کا اظہار کیا کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ضروری تصادم سے گریز کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے خلیجی و عرب ممالک پر میزائلز اور ڈرون حملوں کی لہر شروع ہوئی جبکہ حالیہ دِنوں میں ترکیہ اور آذربائیجان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی جانب سے خلیجی و عرب ممالک میں ائیر پورٹس اور انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ ایرانی حملوں میں ایک پاکستانی بھی شہید ہوا۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times