پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل خریدنے پر غور، ٹیرف دباؤ کم کرنے کی نئی حکمت عملی
پاکستان پہلی مرتبہ امریکہ سے خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، تاکہ بڑھتے ہوئے امریکی ٹیرف اور تین ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا مؤثر توڑ نکالا جا سکے۔ یہ متوقع معاہدہ نہ صرف توانائی کے روایتی انحصار کو کم کرے گا بلکہ واشنگٹن کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں نئی راہیں بھی کھولے گا۔








