موضوع

پاکستان اور افغانستان

2,600 کلومیٹر کی سرحد، کابل میں طالبان، اور وہ دہشت گرد جنہیں پاکستان کے مطابق وہ پناہ دیتے ہیں۔

تازہ ترین

سابق افغان جنرل نے افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا

سابق افغان جنرل نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ سمیع سادات نے طالبان حکومت کے ارکان، اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے امریکا اور نیٹو سے سیاسی و مادی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔

Former Afghan general Sami Sadat has announced the launch of armed operations against the Taliban and appealed to the United States and NATO for political and material support. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

29 جون 2026

  1. پیر 29 جون 2026

    خبریں

    سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، 29 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے دونوں جانب زمینی و فضائی کارروائیوں میں 29 خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ وزیرِ اطلاعات کے مطابق باجوڑ میں انٹیلیجنس آپریشنز کے دوران 4 جبکہ صوبہ پکتیکا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائیوں کے دوران 25 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

7 مئی 2026

  1. جمعرات 7 مئی 2026

    خبریں

    معرکہِ حق کے بعد پاکستان خطہ میں نیٹ سیکیورٹی سٹیبلائزر کے طور پر مستحکم ہوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

    کسی کو شک ہے تو ہمیں پھر سے آزما لے، ہم کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔ معرکہِ حق کے بعد پاکستان خطہ میں نیٹ سیکیورٹی سٹیبلائزر کے طور پر مستحکم ہوا ہے۔ کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، کوئی پاکستان کو ختم نہیں کر سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

23 مارچ 2026

  1. پیر 23 مارچ 2026

    خبریں

    افغان وزیرِ دفاع مُلّا یعقوب 5 لاکھ ڈالرز کے عوض طالبان قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے، مفتی عبدالرحیم

    جامعۃ الرشید (کراچی) کے مہتمم مفتی عبدالرحیم کیمطابق پاکستان نے مُلّا یعقوب کو طالبان امیر مقرر کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد مُلّا یعقوب 5 لاکھ ڈالرز کے عوض طالبان قیادت سے دستبردار ہو گئے۔ پاکستان نے اُن کی بجائے مُلّا اختر منصور کو طالبان کی قیادت سونپ دی۔

17 مارچ 2026

  1. منگل 17 مارچ 2026

    خبریں

    اقوامِ متحدہ کی طالبان سے متعلق پابندیوں کی فہرست اپڈیٹ، عبدالغنی برادر و سراج الدین حقانی سمیت اہم نام بدستور شامل

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان سے متعلق پابندیوں کی فہرست اپڈیٹ کر دی۔ عبدالغنی برادر، سراج الدین حقانی، امیر خان متقی سمیت 22 اہم ناموں سے متعلق معلومات میں ترامیم کی گئیں۔ یہ اقدام واضح کرتا ہے کہ عالمی برادری نے طالبان کا ماضی فراموش نہیں کیا۔

16 مارچ 2026

  1. پیر 16 مارچ 2026

    خبریں

    ہم اکھنڈ بھارت و گریٹر اسرائیل جیسے خطرات سے آگاہ ہیں، افواجِ پاکستان ہر دشمن کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ ائیر کموڈور (ر) خالد چشتی

    افغانستان کے خلاف جنگ ہمارا انتخاب نہیں، ضرورت ہے۔ مقصد رجیم چینج نہیں، دہشتگردی کو روکنا ہے۔ پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کے پاس پراکسی وار کے علاوہ آپشن نہیں۔ افواجِ پاکستان ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ افغان حکومت کو دہشتگردوں کی سہولت کاری ختم کرنا ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا آپریشن کے بعد ایران کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔

15 مارچ 2026

  1. اتوار 15 مارچ 2026

    خبریں

    ڈونلڈ ٹرمپ 28 مارچ سے پہلے ایران کے خلاف جنگ ختم کر سکتے ہیں۔ ائیر مارشل (ر) شاہد اختر

    ڈونلڈ ٹرمپ 28 مارچ سے قبل ایران جنگ ختم کر سکتے ہیں، ایران و امریکا جنگ سے پہلے معاہدہ طے پا چکا تھا، پاکستان کے ہاتھوں شکست نے خطہ میں بھارتی اثر و رسوخ ختم کر دیا، افغان حکومت اپنی خارجہ پالیسی سے افغانستان کے سب سے بڑے محسن پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

13 مارچ 2026

  1. جمعہ 13 مارچ 2026

    تجزیہ

    علاقائی کشیدگی اور جغرافیائی تناؤ کے ماحول میں پاکستان کا مضبوط سفارتی کردار اور مؤثر داخلی حکمتِ عملی

    علاقائی کشیدگی اور غیر معمولی جغرافیائی و سیاسی تناؤ کے ماحول میں پاکستان کا سفارتی محاذ پر مضبوط کردار، ڈیجیٹل میدان میں 5 جی کی نیلامی، مغربی سرحد پر مؤثر حکمتِ عملی اور خطہ میں امن و استحکام کیلئے باوقار اقدامات اندرونی و بیرونی سطح پر مضبوط تاثر پیدا کر رہے ہیں۔

6 مارچ 2026

  1. جمعہ 6 مارچ 2026

    تجزیہ

    پاکستان نے افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں کی حمایت اور پناہ ختم ہونے تک مذاکرات سے انکار کر دیا، بلومبرگ

    پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کر لیا۔ اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ جب تک افغان سرزمین سے سرحد پار دہشتگردی میں ملوث عناصر کی پناہ گاہیں اور پشت پناہی ختم نہیں ہوتی تب تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

5 مارچ 2026

  1. جمعرات 5 مارچ 2026

    خبریں

    پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں امریکی ساز و سامان اور ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں۔ امریکی کانگریس مین

    امریکی کانگریس مین رایان زِنکے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں طالبان جنگجو امریکی ساز و سامان استعمال کر رہے ہیں۔ سی این این کی سیریل نمبر چیکس تفصیلات اور پاکستانی رپورٹس بھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی نشاندہی کرتی ہیں۔

4 مارچ 2026

  1. بدھ 4 مارچ 2026

    خبریں

    افغانستان کی سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونا ناقابلِ قبول ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کا افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں امن تبھی ہو سکتا ہے جب افغان طالبان دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں۔

  2. بدھ 4 مارچ 2026

    تجزیہ

    پاکستان کو افغانستان میں آپریشن ختم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، بلومبرگ

    پاکستان کو افغانستان میں اپنی فوجی کارروائی ختم کرنے کی کوئی جلدی نہیں اور یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک سرحد پار سے پاکستان کو نشانہ بنانے والے گروہ قابلِ تصدیق طور پر غیر مؤثر ثابت نہ ہو جائیں۔

3 مارچ 2026

  1. منگل 3 مارچ 2026

    تجزیہ

    بگرام ایئربیس پر پاکستانی حملہ؛ طیارہ ہینگر اور بڑے گودام تباہ ہوگئے، دی نیویارک ٹائمز

    بگرام ایئربیس پر پاکستانی حملے میں طیارہ ہینگر اور بڑے گودام تباہ ہوگئے۔ افغانستان نے بگرام ایئربیس پر حملے کی تصدیق کر دی۔ پاکستانی حملے کا مقصد عسکری سامان اور رسد کو تباہ کرنا تھا۔

2 مارچ 2026

  1. پیر 2 مارچ 2026

    خبریں

    پاکستان کا دوٹوک پیغام: ”اگلا نمبر پاکستان“ کا بیانیہ گمراہ کن، آپریشن ضرب للحق جاری رہے گا، سیکیورٹی ذرائع

    اگلا نمبر پاکستان کا تاثر گمراہ کن ہے۔ آپریشن ضرب للحق افغان طالبان کی دہشت گرد سہولت کاری اور دہشت گرد سہولت کاروں کے خلاف جاری رہے گا۔ پاکستان اپنے دفاع اور علاقائی سفارت کاری پر پُرعزم ہے۔

1 مارچ 2026

  1. اتوار 1 مارچ 2026

    خبریں

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک افغان طالبان کی تعداد 332 تک پہنچ گئی، سیکیورٹی ذرائع

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک افغان طالبان کی تعداد 332 تک پہنچ گئی، زخمیوں کی تعداد 553 سے زائد ہے۔ ٹی ٹی اے کی 130 پوسٹس تباہ جبکہ 26 پر پاکستانی فورسز کا قبضہ ہو چکا، ژوب سیکٹر میں 32 مربع کیلومیٹرز علاقہ پاکستانی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

28 فروری 2026

  1. ہفتہ 28 فروری 2026

    خبریں

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ژوب سیکٹر میں 32 مربع کلومیٹرز کے افغان علاقے ’’گھڈوانہ اِنکلیو‘‘ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ژوب سیکٹر میں 32 مربع کلومیٹرز کے افغان علاقے ’’گھڈوانہ اِنکلیو‘‘ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی پوزیشنز پر چھاپوں اور بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے سخت، فیصلہ کن اور مؤثر ردِعمل ظاہر کیا۔

  2. ہفتہ 28 فروری 2026

    خبریں

    پاکستان افغانستان کشیدگی: امریکہ کی پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت

    پاکستان افغانستان کشیدگی: امریکہ کی جانب سے پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت۔ امریکی انڈر سیکرٹری ایلیسن ہُکر نے پاکستان کی سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ سے رابطہ کر کے کہا کہ امریکہ طالبان حملوں کے مقابلے میں پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

27 فروری 2026

  1. جمعہ 27 فروری 2026

    خبریں

    افغان طالبان رجیم پاکستان اور دہشتگردی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، ہمارے لیے پاکستان سب سے اہم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    افغان طالبان رجیم پاکستان اور دہشتگردی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، پوری دنیا نے افواجِ پاکستان کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ ردعمل دیکھا۔ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی کردار ہے۔ افواجِ پاکستان ہر محاذ پر چوکس ہیں۔

  2. جمعہ 27 فروری 2026

    خبریں

    افغانستان گوریلا مائنڈ سیٹ سے باہر نکلے، اُسکی خودمختاری و خوشحالی پاکستان سے اچھے تعلقات میں ہے، طلال چوہدری

    افغانستان کو گوریلا مائنڈ سیٹ سے باہر نکلنا ہو گا۔ اُسکی خودمختاری و خوشحالی پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات میں ہے۔ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ افغانستان کو استعمال کر رہا ہے۔ ہم افغانستان کے معاملہ میں پوری تسلی کریں گے۔

  3. جمعہ 27 فروری 2026

    خبریں

    اب دما دم مست قلندر ہوگا اور ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا طالبان حکومت کو پیغام

    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے طالبان حکومت کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی اور “دما دم مست قلندر” ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی بلکہ ہمسایہ ہونے کے ناتے زمینی حقائق اور حالات سے پوری طرح واقف ہے اور تمہاری اوقات بھی جانتی ہے۔

ناشر Thursday Media International thursday.media