سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، 29 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے دونوں جانب زمینی و فضائی کارروائیوں میں 29 خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ وزیرِ اطلاعات کے مطابق باجوڑ میں انٹیلیجنس آپریشنز کے دوران 4 جبکہ صوبہ پکتیکا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائیوں کے دوران 25 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

Pakistan says security forces killed 29 terrorists during Operation Ghazab-ul-Haq as intelligence based operations destroyed terrorist centres, weapons caches and militant infrastructure on both sides of the Pakistan-Afghanistan border. — FILE / THE THURSDAY TIMES
Pakistan says security forces killed 29 terrorists during Operation Ghazab-ul-Haq as intelligence based operations destroyed terrorist centres, weapons caches and militant infrastructure on both sides of the Pakistan-Afghanistan border. — FILE / THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد کے دونوں جانب کامیاب کارروائیاں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 29 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، متعدد دہشتگرد زخمی، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے پاس موجود اسلحہ اور بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں جبکہ مرنے والے دہشتگردوں میں ہائی ویلیو کمانڈر خان فروش عرف زبل اور بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے 3 دیگر دہشتگرد شامل ہیں۔

وزیرِ اطلاعات نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف صوبہ پکتیکا، پکتیکا اور کنڑ میں کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں جن کے دوران 3 دہشتگرد مراکز تباہ ہوئے جبکہ 25 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، اِن کارروائیوں میں دہشتگردوں کے پاس موجود اسلحہ اور بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کا عزم رکھتی ہیں۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔