موضوع

پاکستان اور افغانستان

2,600 کلومیٹر کی سرحد، کابل میں طالبان، اور وہ دہشت گرد جنہیں پاکستان کے مطابق وہ پناہ دیتے ہیں۔

تازہ ترین

21 نومبر 2025

  1. جمعہ 21 نومبر 2025

    تجزیہ

    بھارت کے خلاف بہترین جنگی کارکردگی، عاصم منیر ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل اور پاکستان کے طاقتور ترین کردار بن چکے ہیں، وال سٹریٹ جرنل

    فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت ہیں جن کیلئے رواں برس انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے۔ بھارت کے خلاف جنگ میں زبردست کارکردگی دکھانے والے کمانڈر اب ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل بن چکے جبکہ امریکا کے ساتھ ملکی تعلقات بھی کامیابی سے از سرِ نو ترتیب دیئے۔

20 نومبر 2025

  1. جمعرات 20 نومبر 2025

    خبریں

    ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال کر رہی ہے، ڈنمارک

    ٹی ٹی پی (کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان) افغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال کر رہی ہے جبکہ اسے افغان عبوری حکومت کی لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل ہے، یہ گروہ خطہ کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

9 نومبر 2025

  1. اتوار 9 نومبر 2025

    اداریہ

    عمران خان کی افغان پالیسی: خود فریبی کی انتہا اور تباہی کی داستان

    عمران خان کی افغان پالیسی نے قومی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔ سفارتی احتیاط اور ریاستی حکمت کے بجائے انہوں نے قومی مفاد کو ذاتی مقبولیت کے تابع کر دیا، یوں وہ تمام رکاوٹیں کمزور ہو گئیں جو دشمن کی واپسی کے راستے میں حائل تھیں۔ آج جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، وہ پالیسی کی اصلاح نہیں بلکہ تاخیر سے شروع ہونے والا ایک مشکل اور ناگزیر ریسکیو مشن ہے۔

7 نومبر 2025

  1. جمعہ 7 نومبر 2025

    خبریں

    افغانستان سے ہونے والے مذاکرات ناکام، افغان سرزمین سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

    افغانستان سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے، افغان سرزمین سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ افغانستان زبانی یقین دہانی کرانا چاہتا تھا مگر تحریری ضمانت دینے سے گریزاں رہا۔ ان پر اب اعتبار ممکن نہیں رہا، جبکہ ثالثین نے بھی بالآخر ہاتھ کھڑے کر دیے۔

3 نومبر 2025

  1. پیر 3 نومبر 2025

    خبریں

    افغانستان میں موجود افراد پاکستانی مہاجر نہیں بلکہ روپوش دہشت گرد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    افغانستان میں موجود افراد پاکستانی مہاجرین نہیں بلکہ وہ دہشت گرد ہیں جو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد وہاں روپوش ہو گئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ کچھ سیاسی عناصر اور مجرمانہ نیٹ ورکس کا باہمی گٹھ جوڑ ہے۔

2 نومبر 2025

  1. اتوار 2 نومبر 2025

    خبریں

    افغان طالبان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

    افغان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں اور داخلی عدم استحکام پر پردہ ڈالنے کیلئے بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے، پاکستان خطہ میں قیامِ امن استحکام کیلئے پُرعزم اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

30 اکتوبر 2025

  1. جمعرات 30 اکتوبر 2025

    تجزیہ

    امریکہ پاکستان کے ساتھ اربوں ڈالر کے دفاعی و اقتصادی معاہدوں کی تیاری کررہا ہے، امریکی جریدہ فوربز

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ براہِ راست اقتصادی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت اسلام آباد نے پہلی بار یورینیم سے افزودہ نایاب معدنیات امریکہ بھیجی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی قریب ہے۔ یہ معاہدے بھارت کیلئے ایک بڑا اسٹریٹجک دھچکا ہیں۔

29 اکتوبر 2025

  1. بدھ 29 اکتوبر 2025

    خبریں

    ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

    پاکستان کو طالبان حکومت کو ختم کرنے کے لیے اپنے اسلحے کا ایک معمولی حصہ بھی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  2. بدھ 29 اکتوبر 2025

    خبریں

    افغان طالبان سے مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

    پاکستان نے افغان طالبان سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور معاونین کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔

20 اکتوبر 2025

  1. پیر 20 اکتوبر 2025

    اداریہ

    پاکستان نے طاقت کے بعد سفارتکاری کے ذریعے اپنا موقف منوایا اور خطے میں نیا نیو نارمل اپنی شرائط پر قام کردیا

    پاکستان نے طاقت کے مظاہرے کے بعد سفارتکاری سے اپنا مؤقف منوایا اور خطے کا نیا نارمل اپنی شرائط پر قائم کر دیا۔ دوحہ میں اسلام آباد کا واحد مطالبہ تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان مخالف دہشت گردوں کی حمایت بند کی جائے، اور اگر وہاں سے حملے ہوئے تو ذمہ دار کیمپ جائز ہدف سمجھے جائیں گے۔

19 اکتوبر 2025

  1. اتوار 19 اکتوبر 2025

    خبریں

    پاکستان اور افغانستان میں فوری سیز فائر پر اتفاق، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ مذاکرات کامیاب

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کی باضابطہ تصدیق قطر کی وزارتِ خارجہ نے کر دی ہے۔ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں قطر اور ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

17 اکتوبر 2025

  1. جمعہ 17 اکتوبر 2025

    خبریں

    پاکستانی سر زمین پر بیٹھے تمام افغانیوں کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

    پاکستانی سر زمین پر مقیم تمام افغانیوں کو اب اپنے وطن جانا ہوگا، اب احتجاجی مراسلات اور امن کی اپیلیں نہیں ہونگی۔ اور کابل نمائندہ وفد بھی نہیں بھیجا جائے گا۔ جہاں بھی دہشت گردی کا منبع ہو گا، اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

12 اکتوبر 2025

  1. اتوار 12 اکتوبر 2025

    خبریں

    پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو اب وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف

    پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو اب وطن واپس جانا ہوگا، پچاس سال سے جاری افغان مہاجرین کی موجودگی اب ختم ہونی چاہیے۔ پاک افغان سرحد کو مکمل طور پر کنٹرول میں لایا جائے گا تاکہ غیرقانونی آمد و رفت، اسمگلنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

  2. اتوار 12 اکتوبر 2025

    رائے

    ریاست اور انتہا پسندی کی جنگ: سب سے پہلے پاکستان

    پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر ہے جہاں مذہبی سیاست اور مسلح انتہا پسندی دونوں ریاستی استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ ٹی ایل پی سڑکوں پر انتشار پھیلا رہی ہے اور ٹی ٹی پی بندوق کے زور پر ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہی ہے۔ دونوں کا مقصد مختلف مگر نتیجہ ایک ہے پاکستان کی کمزوری۔ اب وقت ہے کہ ریاست ایک ہی معیار اپنائے اور "سب سے پہلے پاکستان" کو نعرے سے بڑھا کر قومی پالیسی بنائے۔

10 اکتوبر 2025

  1. جمعہ 10 اکتوبر 2025

    خبریں

    بھارت اگر شکست کی خفت براستہ کابل مٹانے کی کوشش کریگا تو بھارت و افغانستان دونوں قیمت چکائیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

    افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف حملے بھارتی ایما پر ہو رہے ہیں اور ان کے سہولت کار بھی بھارتی ہیں۔ اگر بھارت پاکستان سے اپنی شکست کی خفت براستہ کابل مٹانے کی کوشش کرے گا تو نہ صرف بھارت بلکہ افغانستان کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

  2. جمعہ 10 اکتوبر 2025

    خبریں

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی واپسی میں ایک شخص کا مرکزی کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی واپسی میں ایک شخص کا مرکزی کردار ہے، ریاست اور عوام کو ایسے فرد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل، جھوٹے بیانیے کا سدباب اور خوارج کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

26 ستمبر 2025

  1. جمعہ 26 ستمبر 2025

    خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب: فلسطین، کشمیر اور دہشت گردی پر دوٹوک مؤقف

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور سات بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب خطے میں امن جیتنا چاہتا ہے۔ فلسطین کیلئے دوٹوک حمایت، بھارت کو بامقصد اور جامع مذاکرات کی پیشکش، اور انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کی قربانیوں کے عالمی اعتراف کا مطالبہ۔

4 جولائی 2025

  1. جمعہ 4 جولائی 2025

    خبریں

    روس نے افغانستان میں طالبان کی قیادت میں قائم اسلامی امارت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

    روس نے افغانستان میں طالبان کی قیادت میں قائم اسلامی امارت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھول دیا۔

4 جون 2025

  1. بدھ 4 جون 2025

    خبریں

    پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر بھارت میں ماتم ہو رہا ہے، اسحاق ڈار

    بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر ماتم ہو رہا ہے، پاکستان نے تمام حقائق مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے رکھے ہیں، ہم اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہیں، سندھ طاس معاہدہ ختم ہو سکتا ہے نہ ترمیم ہو سکتی ہے۔

14 مارچ 2025

  1. جمعہ 14 مارچ 2025

    خبریں

    بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی سپانسر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

    جعفر ایکسپریس حملہ بھارتی پالیسی کا تسلسل ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی سپانسر ہے، بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعہ پروپیگنڈا کرتا رہا اور حملے کو کارنامے کے طور پر پیش کیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے

ناشر Thursday Media International thursday.media