سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 11 ارب ڈالر کی فراہمی کا عندیہ، جریدہ وال اسٹریٹ جرنل

سعودی عرب پاکستان کو گیارہ ارب ڈالر فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے جومعاشی مشکلات کا شکار پاکستان کیلئے ایک ممکنہ لائف لائن ہے۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of prime minister Shehbaz Sharif with Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman.
A file photo is shown of prime minister Shehbaz Sharif with Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman.

جریدہ وال اسٹریٹ جرنل کیمطابق سعودی عرب پاکستان کو گیارہ ارب ڈالر فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے جومعاشی مشکلات کا شکار پاکستان کیلئے ایک ممکنہ لائف لائن ہے

قطر اور متحدہ عرب امارات کا بھی کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو مدد کی پشکش کرسکتے ہیں سعودی عرب کے حالیہ اعلان کے بعد سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے پاکستان کو ملنے والی رقم بائیس ارب ڈالر تک بہنچ سکتی ہے

جریدہ کیمطابق خلیجی ممالک نے کہا ہے کہ معاشی اورمالی مشکلات کے شکار مصر کو بھی اسی طرح کی مدد فراہم کرسکتے ہیں

وال اسٹریٹ جرنل کیمطابق سعودی عرب کی جانب سے حالیہ اعلان اورحمایت کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کے تعطل شدہ مذاکرات کیلئے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوسکی ہے

واضع رہے کہ نو جنوری کوجینیوا میں ہونے والی بین الاقوامی فنڈ ریزنگ کانفرنس میں بھی پاکستان کیلئے اچھی خبرتھی جب مختلف ممالک کی جانب سے  دس ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امداد اور قرضوں کے إعلانات کیے گئے

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media