نو اپریل 2022 جب اعلی عدالتی حکم پر ہونے والی ایک پارلیمانی کاروائ،جسمیں اسوقت کے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کاروائ پر عمل درآمد کروانا مقصود تھا آئین اور قانون کا تماشہ بنا دیا گیا۔
ویسے تو عدم اعتماد خالصتاً پارلیمانی معاملہ ہوتا ہے مگر اس کو بھی عدالت تک پہنچا دیا گیا جسکا فیصلہ اُسوقت کے وزیراعظم عمران نیازی،موجودہ صدر عارف علوی،اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آیا اور مجرمان آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹہراے گئے۔
ان تمام کرداروں پر اس آرٹیکل کے تحت سزا کے تعین کا اختیار آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا گیا۔آیئن پاکستان کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی کی سزا سزاے موت ہے۔ بہرحال نو اپریل کی رات گیارہ بجے تک اس عدالتی حکم پر عمل نہ ہوسکا بلکہ اس کا جو تماشہ بنایا گیا قوم کو آج بھی یاد ہے۔ افواہوں کا بازار گرم تھا۔ایک آئینی کاروائ کو اسقدر متنازعہ بنایا گیا کہ عالمی دنیا میں پاکستان کی پارلیمنٹ ایک تماشہ بن کر رہ گئی۔اس کی تفصیلات کہ یہ سب آئینی عمل کیسے مکمل ہوا یہ عوام اچھی طرح جانتی ہے اور یہ صرف یاد دہانی کے لئے بطور ابتدائیہ لکھا ہے۔
آنے والی مخلوط حکومت جو اب تک کی کمزور ترین حکومت ثابت ہوئ ہے فوری طور پر اس تاریخی آئین شکنی پر کوئ کاروائ نہ کرسکی۔ اسکی متعدد وجوہات بتائ گئیں جسمیں سے ایک سابقہ آرمی چیف قمر باجوہ کا وہ دست شفقت تھا جو اس آئین شکن ٹولے کو بچاتا رہا۔ آنے والی مخلوط حکومت عمران نیازی دور کی ہونے والی بے ضابطگیوں کی تفتیش شروع کرتی ہے تو توشہ خانہ کیس، القادر ٹرسٹ کیس،فارن فنڈنگ کیس،ملک ریاض کے پچاس ارب واپسی جیسے کیس سامنے آتے ہیں۔ یہ وہ کیسسز ہیں جنکی تحقیقات مکمل ہیں اور بس عدالتی کاروائ کے منتظر ہیں۔
دوسری طرف آئینی طریقے سے نکالا جانے والا سابق وزیراعظم جو کہ اب اپنی پرتشدد کاروائیوں سے مکمل ایکسپوز ہوچکا ہے فتنہ و انتشار کا راستہ اختیار کرتے ہوے میڈیا اور سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کرتے ہوے باقاعدہ گالم گلوچ الزامات اور عوام میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس کا کلٹ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف توہین آمیز ٹرینڈ چلاتا ہے جسکی سربراہی یہ خود کرتا ہے۔
اس شخص کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام رکھا جاے تاکہ معاشی استحکام نہ آسکے۔اس سلسلے میں اسکے پیڈ میڈیا ٹرولز اور یو ٹیوبرز مسلسل منفی اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہیں خواہ وہ ملکی سلامتی ہو یا آئ ایم ایف سے ہونے والی ڈیل۔ یہ شخص اقتدار جانے کے بعد گویا حواس ہی کھو بیٹھا اور اس حد تک آگیا کہ آئین اور قانون کو نہ مانتے ہوے ملک کو آگ لگانے کے در پر آگیا۔
عدالت کے سامنے پیش ہو کر بجاے اپنے جرائم کے اقرار کرنے کے اس شخص نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوے اپنے گھر کے اردگرد ایک مسلح جتھہ جمع کیا جنہوں نے ان باوردی اہلکاروں پر پٹرول بموں پتھروں ڈنڈوں سے حملہ کیا جو اس سے عدالتی وارنٹ کی تکمیل کروانے آے تھے۔
یہ رویہ قطعاً کسی سیاسی جماعت کا نہیں ہوسکتا۔ سب سے عجیب بات جس سے پاکستان کے ایک عام شہری کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا وہ ریلیف ہے جو اس کو مسلسل عدالت سے مل رہا ہے۔ یعنی دو یا تین دفعہ یہ شخص عدالت جاتا ہے اپنے ساتھ دو سو سے تین سو مسلح لوگوں کا جتھہ جو باقاعدہ عدالت پر حملہ آور ہو کر اسے میدان جنگ بنا دیتے ہیں۔پولیس کی گاڑیاں و موٹرسائیکل نظر آتش کرتے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ڈنڈے اور پتھر مارتے ہیں اور یہ اس مقدمے میں جسمیں اس پر فرد جرم عائد ہونی ہوتی ہے گاڑی میں شہنشاہ کی طرح حاضری لگانے کا ڈرامہ کرتا ہے اور بغیر فرد جرم عائد ہوے اسی جتھے کے حصار میں واپس آجاتا ہے۔
تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اس جتھے کی سیاست کرنے والے انتشاری کو مسلسل عدالتوں کی طرف سے حفاظتی ضمانتیں دی جارہی ہیں۔ کیا ایک شخص جو مسلح جتھے لیکر احاطہ عدالت میں توڑ پھوڑ کرے اس پر توہین عدالت کا اطلاق نہیں ہوتا؟ کیا آئیندہ کوئ بھی غنڈہ مسلح بدمعاش لیکر عدالت پر حملہ آور ہو تو اسے ایسے ہی چھوٹ دی جاے گی؟ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے؟ کاش نو اپریل کی رات کو ہونے والی آئین شکنی پر اس شخص اور اس کے آئین شکن ٹولے کے خلاف کاروائ ہوجاتی تو شائد آج پاکستان اس نہج تک نہ پہنچتا۔ لیکن اب شائد بہت دیر ہوچکی ہے۔یہ شخص مسلسل عدالتی ریلیف کی وجہ سے اسوقت گویا ریاست پر حاوی نظر آتا ہے۔
حکومت اسوقت شدید معاشی مسائل کا شکار ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان۔ایسے میں اگر انصاف کرنے والی عدالتیں بھی اس فتنے کو مسلسل ریلیف دیں گی تو کیا آنے والے وقت میں اس ملک میں وہ جمہوریت جو پہلے ہی بہت کمزور ہے قائم رہ سکے گی۔
بہترین تجزیہ