چیف جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب کے خلاف ریفرنس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے، رانا ثنااللہ

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں موجود چیف جسٹس عمر عطا بندیال  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے خلاف ریفرنس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of interior minister Rana Sanaullah.
A file photo is shown of interior minister Rana Sanaullah.

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں موجود چیف جسٹس عمر عطا بندیال  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے خلاف ریفرنس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے انہوں نے یہ بات انٹڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ریفرنس دائر کرنے پر غور ہورہا ہے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن ریفرنس بھیجا جاسکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنچ میں موجود تینوں ججز کا ایک لمبا ریکارڈ موجود ہے کہ انہوں نے ایسے فیصلے دیے ہیں جو مسلم لیگ ن کیخلاف فیصلے دیے ہیں اور انکے دیے گئے فیصلوں  میں سے تریسٹھ اے کے تحت دیا گیا ایک فیصلہ ایسا ہے جس کے بارے میں تمام قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ وہ آئین کو ازسرنو تحریر کرنے کے مترادف ہے جس کے تحت ن لیگ کی پنجاب میں حکومت ختم کی گئی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اب بھی بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ بنچ کے تینوں ممبرز الیکشن ازخود نوٹس کیس کے معاملے کو خود ہی نبٹانے پر بضد ہیں اورچیف جسٹس نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی ہے اور اپنے ساتھی ججزجو اکثریت میں ہیں انکی بات سننے سے انکار کردیا ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media