پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، آنیوالے چند ماہ میں پاکستان ترقی کی جانب رواں دواں ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پاکستان ان شا اللہ اس بھنور سے نہ صرف نکلے گا بلکہ ایسی کئی اسکیمز کی تیاری ہورہی ہے جو پاکستان کو دوبارہ حقیقی ترقی کی طرف لے کر جائینگی آنے والے چند ماہ میں دیکھیں گے کہ ان شااللہ پاکستان دوبارہ ترقی کی منزل کی جانب رواں دواں ہوگا۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of finance minister Ishaq Dar addressing a press conference in February 2023.
A file photo is shown of finance minister Ishaq Dar addressing a press conference in February 2023.
Listen to this articleپاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، آنیوالے چند ماہ میں پاکستان ترقی کی جانب رواں دواں ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار2 min · device voice0:00 / 2:17

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے شاید قسم کھائی ہوئی ہے کہ ملک کو بحرانوں میں دھیکلنا ہے کچھ بیرونی اور اندرونی قوتیں ہیں جنہوں نے ایک ہی گردان دن رات جاری رکھی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائیگا لیکن ہم نے الحمد للہ ہر ایک بیرونی فنانشل ذمہ داری وقت پر پوری کی ہم گیارہ ارب ڈالر کی بین الاقوامی ادائیگیاں پچھلے چندماہ میں وقت پر کرچکے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے جیسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں انکے لیے پیغام ہے کہ مسلم لیگ ن نے اس ملک کی معیشت کو 47 ویں معیشت نہیں بنایا بلکہ دنیا کی 24 ویں معیشت بنا دیا تھا اور گلوبل ادارے کہہ رہے تھے کہ یہ ملک دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شامل ہونے جائیگا مسلم لیگ ن نے ہی اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک جو اس وقت معاشی بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسکی بری حالت کا جواب ان لوگوں سے پوچھیں جنہوں نے ایک سازش کرکے پاناما کا ڈرامہ رچا کے ایک سیلیکٹڈ کو لاکر ایسی حکومت مسلط کردی  جس نے صرف چار برس کے عرصہ میں دنیا کی 24 ویں معیشت کو تنزلی کروا کر دنیا کی 47 ویں معیشت بنا دیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف نے مجھے آنے سے منع کردیا ہے جو بلکل غلط ہے کیونکہ پاکستان کو کوئی منع نہیں کرسکتا ملکی حالات کے پیش نظر میں اب امریکہ جاکر مذاکرات میں شرکت کرنے کی بجائے اب آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں شرکت کررہا ہوں۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ان شا اللہ اس بھنور سے نہ صرف نکلے گا بلکہ ایسی کئی اسکیمز کی تیاری ہورہی ہے جو پاکستان کو دوبارہ حقیقی ترقی کی طرف لے کر جائینگی پاکستان کو دوبارہ 24ویں معیشت بننے کی جانب لے گامزن ہوگا معیشت کی سمت درست ہورہی ہے اور سب آنے والے چند ماہ میں دیکھیں گے کہ ان شااللہ پاکستان دوبارہ ترقی کی منزل کی جانب رواں دواں ہوگا۔

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media