اسلام آباد—وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ نے ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 253 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 253 روپے 50 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔
اسحاق ڈار کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔