لندن—پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور تین بار وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف نے لندن میں اپنے دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال عمران خان کی توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن بچانے کیلئے سرگرم ہیں اور اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے متعلق اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں، اس وقت کے چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے میں مصروف تھے جبکہ آج کے چیف جسٹس عمران خان کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والے جنرل باجوہ اور فیض حمید تھے، ثاقب نثار نے خود کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے، انہیں باہر نہیں آنے دینا اور عمران خان کو لانا ہے جبکہ یہ فیصلہ جنرل باجوہ اور فیض حمید کا تھا۔
[…] چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے درخواست کے ساتھ حقائق کی سمری لگائی اس میں بتائیں، کیا آپ کہتے ہیں شکایت ایڈیشنل سیشن کے بجائے مجسٹریٹ کو جانی چاہئے تھی؟ […]