اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں بالکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے، نواز شریف

دنیا کو جان لینا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔ پاکستان آج بھی، ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of former prime minister Nawaz Sharif addressing a party convention from his London offices. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of former prime minister Nawaz Sharif addressing a party convention from his London offices. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleاسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں بالکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے، نواز شریف1 min · device voice0:00 / 1:11

مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے پیغام میں اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کو پوری انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔

میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بےگناہ شہریوں کی شہادت انسانی ضمیر کیلئے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، دنیا کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرات میں گھرا رہے گا۔

تین بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آج بھی ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

قائد ن لیگ نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت کو چاہیے کہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز اٹھائے نیز مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کاروائی کرے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media