ملک میں عام انتخابات آئندہ برس 11 فروری کو ہوں گے، وکیل الیکشن کمیشن

ملک میں عام انتخابات آئندہ برس 11 فروری کو ہوں گے، 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of an Election Commission of Pakistan signpost at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of an Election Commission of Pakistan signpost at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleملک میں عام انتخابات آئندہ برس 11 فروری کو ہوں گے، وکیل الیکشن کمیشن1 min · device voice0:00 / 1:07

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں آئندہ برس 11 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں 90 روز میں انتخابات کروانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے بتایا کہ حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل ہو جائیں گی جبکہ ملک میں 11 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا صدرِ پاکستان سے عام انتخابات کی تاریخ کے متعلق مشاورت کی گئی؟ چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو صدرِ پاکستان سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا کسی کو الیکشن کمیشن کی صدر سے مشاورت پر اعتراض ہو گا؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے استفسار پر پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں جبکہ تحریکِ انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہمیں پتھر پر درج انتخابات کی تاریخ چاہیے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media