اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، نئی تاریخ رقم کر دی، آج کاروباری ہفتہ کے پہلے دن کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس 737 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 737 پوائنٹس اضافہ کے بعد سٹاک ایکسچینج 53 ہزار 860 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی، مجموعی طور پر 365 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 285 روہے 29 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کی سطح پر آ گیا ہے، جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔