انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے، آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of a Sri Lankan Cricket emblem at Colombo. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of a Sri Lankan Cricket emblem at Colombo. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی2 min · device voice0:00 / 1:45

دبئی/کولمبو (تھرسڈے ٹائمز) — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ میں حکومتی مداخلت کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ معطلی اور اس کے خاتمہ کی شرائط و ضوابط جلد طے کی جائیں گی۔

آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق بورڈ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے کرکٹ کے عالمی ایونٹ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث سری لنکا کے وزیرِ کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا، بعدازاں کرکٹ ورلڈ کپ 1996 کی فاتح سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو سری لنکن کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا گیا تھا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سابق صدر شمی سلوا نے وزارتِ کھیل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اپیل کورٹ نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کے بعد عبوری کمیٹی کے قیام پر عملدرآمد کو روکنے کا حکم دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں اپنے 9 میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کر کے ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے، میگا ایونٹ میں اپنے آخری میچ میں گزشتہ روز سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

TT Sports Desk

Sports news from The Thursday Times' sports desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media